اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتوں کے قومی کمیشن نے ریاستوں کے اقلیتی کمیشنوں کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا
Posted On:
25 MAR 2025 9:53PM by PIB Delhi
اقلیتوں کے قومی کمیشن (این سی ایم) نے کامیابی کے ساتھ ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ہندوستان میں اقلیتوں کی تعلیم، شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے پر توجہ دی گئی۔ اس تقریب نے کلیدی پالیسی سازوں، ماہرین اور شراکت داروں کا مشاہدہ کیا، جنہوں نے اقلیتی برادریوں کے لیے مساوی مواقع اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر غور کیا۔

اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین نے اس موقع پر مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی اورشمع روشن کرکے کانفرنس کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جناب کورین نے اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اقلیتی برادریوں کی بہتری کے لیے وقف متعدد اسکیمیں ہیں، ساتھ ہی ان کی فلاح و بہبود کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
جناب کورین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان میں اقلیتیں کچھ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں یہاں زیادہ محفوظ اور سلامت ہیں۔
این سی ایم کے چیئرمین، جناب اقبال سنگھ لالپورہ نے اپنے افتتاحی خطاب کے ساتھ بات چیت کی فضا قائم کی، جس کے بعد ممتاز پینلسٹس پر مشتمل بصیرت انگیز سیشن ہوئے۔جناب لال پورہ نے قوم کی تعمیر میں اقلیتی برادریوں کے تعاون پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کمیشن کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء کی آوازوں، آراء اور نقطۂ نظر کا خیرمقدم کیا اورانہیں یقین دلایا کہ کمیشن مختلف ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے ذریعہ اپنائےجارہے بہترین طریقہ کار کو شامل کرے گا۔

کانفرنس میں دو اہم تکنیکی سیشنز ہوئے:
• تعلیم: اقلیتوں تک رسائی اور مدد کو یقینی بنانا – تعلیم کے شعبے میں اقلیتی برادریوں کے کردار، خاص طور پر مسیحی برادری کے کردار پر ایک نتیجہ خیز بحث ہوئی۔ اس سیشن میں اقلیتی طلباء اور اداروں کو درپیش چیلنجز پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ جامع تعلیم کے لیے حل تجویز کیے گئے۔
• اقلیتوں کی شمولیت اور بہبود - دوسری مذاکرے نے ایسی پالیسیوں اور سرگرمیوں کی تشکیل میں حکومتی مداخلت کی ضرورت پر روشنی ڈالی جو اقلیتوں کو بااختیار بناتی ہیں اور جامع ترقی کو یقینی بناتی ہیں۔ پینلسٹس نے اقلیتی برادریوں کی بہتری کے لیے ہدف بنائے گئے فلاحی پروگراموں اور پائیدار اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے مختلف عقائد کے گروہوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقلیتی برادریوں کی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ جناب رجیجو نے اقلیتی برادریوں کی ترقی میں قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے کردار کی وضاحت کی، کیرالہ کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا جہاں اقلیتی کاروباریوں کو اپنے منصوبوں کو قائم کرنے اور اسے وسعت دینے کے لیے فنڈز حاصل ہوئے۔
وزیر موصوف نے بہترین طریقوں اور معلومات کے تبادلے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں اسی طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس کےساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ مختلف ریاستوں کے اقلیتی امور کے وزراء کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ ملک بھر میں اقلیتی برادریوں کے اہم خدشات کو ترجیح دی جائے اور ان کو حل کیا جا سکے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت ملک بھر میں شمولیتی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے اقلیتوں کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے مقصد سے اسکیموں اور اقدامات کو مضبوط اور نافذ کرنے کے لیے فنڈنگ کی خلاء کو پُر کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔
جناب رجیجو نے حکومت کے بنیادی منتر ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کو دہراتے ہوئے اختتام کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی اور کامیابی کے یکساں مواقع حاصل ہیں۔
کھلا مباحثہ:تقریب کے آخری حصے میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک کھلے مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔اس میں شرکاء نے اپنے نقطہ نظر اور تجاویزکا فعال طور پراشتراک کیا، جس سے خیالات کے باہمی تبادلے کو فروغ ملا۔
جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے ہندوستان کی اقلیتی برادریوں کے لیے ایک جامع اور بااختیار مستقبل کے لیے مکالمے کو فروغ دینے، پالیسی سفارشات تیار کرنے اور باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے کمیشن کی جاری کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
جناب لال پورہ نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی کمیشن ایسی پالیسیوں اور پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے جو ہندوستان بھر میں اقلیتی برادریوں کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی ترقی میں معاونت کرتی ہیں۔
*******
(ش ح۔ م ش۔ اش ق)
UR-8929
(Release ID: 2115175)
Visitor Counter : 16