بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایپک کنسیشنز 2 پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعہ اشوک کنسیشنز لمیٹڈ اور اشوک بلڈکون لمیٹڈ کی ملکیت والی خصوصی مقاصد کے لیے  سڑک پراستعمال ہونے والی 11 گاڑیوں میں 100فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 25 MAR 2025 7:44PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمشن  (سی سی آئی) نے ایپک کنسیشنز 2 پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعہ اشوک کنسیشنز لمٹڈی اور اشوک بلڈکون لمٹیڈ  کی ملکیت والی خصوصی مقاصد کے لیے  سڑک پراستعمال ہونے والی 11 گاڑیوں میں 100فیصد ایکویٹی   شیئرہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی۔

مجوزہ امتزاج میں اشوک کنسیشنز لمیٹڈ (اے سی ایل) اور اشوک بلڈکون لمیٹڈ (اے بی ایل) (مجوزہ ایکویٹی ٹرانزیکشن) کی ملکیت والی خصوصی مقاصد کے لیے  سڑک پراستعمال ہونے والی 11 گاڑیوں میں(ٹارگٹ ایس پی ویز) میں ایپک کنسیشنز 2 پرائیویٹ لمیٹڈ (ای سی 2 پی ایل) کے ذریعے 100فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول کا تصور کیا گیا ہے ۔

ای سی 2 پی ایل  ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ملکیت اور اسے چلانے کے لیے کام کرتی ہے۔  یہ انفرااسٹرکچرایلڈ پلس (آئی وائی پیII) اور انفرااسٹرکچر ایلڈ پلس اےII (آئی وائی پیII) (مشترکہ طور پرآئی وائی پی کے نام سے جانا جاتا ہے) کی ملکیت ہے جو انفرااسٹرکچر  ایلڈٹرسٹ کی دونوں اسکیمیں ہیں، جو انڈین ٹرسٹ ایکٹ، 1882 کے تحت ایک نا تبدیل کیا جانے والا اور متعین  شرکت والی سرمایہ کاری سے متعلق  ٹرسٹ ہے اور سی ای بی آئی(الٹرنیٹیو انویسٹمنٹ فنڈس) ریگولیشنز، 2012 کے تحت سی ای بی آئی کے ساتھ کیٹیگری I۔ انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ فنڈ ہے۔آئی وائی پی II اور آئی وائی پی II اے کا  سرمایہ کار منتظم ای اے اے اے انڈیا الٹرنیٹیوز لمٹیڈ(ای آئی اے ایل)ہے جوای ایف ایس ایل کا بالواسطہ مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے، یہ ای سی 2 پی ایل کا بنیادی ادارہ ہے۔

ٹارگٹ ایس پی وی گیارہ روڈ ایس پی ویزہیں جنہیں ہندوستان میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ہندوستان میں سڑکوں اور شاہراہوں کو چلانے (سرکاری مراعات کے ذریعے) کے کاروبار میں مصروف ہیں ۔

کمیشن کے تفصیلی حکم کی پیروی کی جائے گی ۔

*******

 (ش  ح۔  م ش۔ اش  ق)

UR-8921

 


(Release ID: 2115147) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil