وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیورویدک سائنس میں    تحقیق مرکزی کونسل  آیوش میں طبی تحقیق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بناے میں سرگرمی کےساتھ شامل ہے


صحت عامہ سے متعلق تحقیق میں معاشرے کی شمولیت میں اضافے کے لیے پہل قدمیاں


Posted On: 25 MAR 2025 6:11PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے تحت ایک خودمختار تنظیم سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس ) نے تحقیقی نیٹ ورکس کے قیام اور آیوش تحقیق میں کمیونٹی کی شمولیت کو بڑھانے سے متعلق سفارشات پر توجہ دینے کے لیے فعال طور پر اقدامات کیے ہیں۔ پچھلے تین سالوں میں، سی سی آر اے ایس نے آیوروید میں شواہد پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بین الضابطہ اور مربوط تحقیق کے لیے باہمی تعاون کے نیٹ ورک تیار کیے ہیں۔ جاری باہمی تحقیقی منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ کے طور پر منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ، سی سی      آر اے ایس نے صحت عامہ کی تحقیق میں کمیونٹی کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے، مشن اتکرش، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آرایس) پروگرام جیسے  کئی اقدامات کیے ہیں۔ مزید برآں، سی سی آر اے ایس نے عوامی صحت کی تحقیق میں کمیونٹی کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں  شیڈول کاسٹ سب پلان (اے ایم ایچ سی پی-ایس سی ایس پی) کے تحت آیوروید موبائل ہیلتھ کیئر پروگرام، شیڈیولڈ کاسٹ سب پلان (آر سی ایچ- ایس سی ایس پی) قبائلی صحتی منصوبے  کے تحت آیوروید موبائل ہیلتھ کیئر پروگرام، شامل ہیں۔

مختلف تحقیقی پہل قدمیوں اور طبی آزمائشیں  تحقیقی کونسلوں اور قومی اداروں کے ذریعہ آیوش کی وزارت کے زیراہتمام پروٹوکول کو معیاری بنانے، شواہد پر مبنی تحقیق کرنے اور آیوش کلینیکل ریسرچ کو مربوط کرنے کے لیے کی جا رہی  ہیں۔ اس سے متعلق تفصیلات آیوش ریسرچ پورٹل (https://ayushportal.nic.in .) پر دستیاب ہیں۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)برائے  آیوش جناب         پرتاپ راؤ جادھو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

ضمیمہ

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:8894


(Release ID: 2115070) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Bengali