وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 آر آر بیز  کو مالی سال 2023-24 میں 7,571 کروڑ کا ریکارڈ منافع ؛ اہم مالیاتی اشاریہ جیسے سی آر اے آر، ڈپازٹس، این پی اے سی ڈی ریشیو میں مسلسل بہتری کا مظاہرہ

Posted On: 25 MAR 2025 5:51PM by PIB Delhi

حکومت قومی اور علاقائی سطح پر علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی مالی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے۔ جائزہ میٹنگوں کے ایجنڈے کے آئٹمز میں دیگر باتوں کے ساتھ، شامل ہیں:

  1. مالیاتی پیرامیٹرز اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پر آر آر بیز کی کارکردگی کا جائزہ
  2. مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ( ایم ایس ایم ای) پورٹ فولیو پر زور
  3. زرعی الائیڈ، ایم ایس ایم ای اور ریٹیل سیکٹر کے لیے قرض کے تنوع کی اہمیت

 

حالیہ برسوں میں آر آر بیز کی مالی صحت میں بہتری آئی ہے کیونکہ انہوں نے مالی سال 2023-24 کے دوران 7,571 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ مجموعی خالص منافع  حا صل کیا ہے۔ نیز،  آر آر بیز نے کلیدی مالیاتی پیرامیٹرز جیسے سی آر اے آر ، ڈپازٹس، ایڈوانس، این پی اے ، سی ڈی تناسب وغیرہ میں مسلسل بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ آر آر بیز کے کلیدی مالیاتی پیرامیٹرز میں  گزشتہ برسوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ آر آر بیز کی کل بیلنس شیٹ کا سائز روپے سے بڑھ گیا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں 7,04,556 کروڑ سے روپے  سے بڑھ  مالی سال 2023-24 میں 8,40,080 کروڑ روپے ہوگیا۔ مزید یہ کہ نیٹ این پی اے مالی سال 2021-22 میں 4.7 فیصد سے  گھٹ ہو کر مالی سال 2023-24 میں 2.4 فیصد رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کریڈٹ ٹو ڈپازٹ کا تناسب مالی سال 2021-22 سے مالی سال 2023-24 تک 64.5 فیصد سے بڑھ کر 71.4 فیصد ہو گیا ہے۔

حکومت نے پردھان منتری جن دھن یوجنا، پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، اٹل پنشن یوجنا وغیرہ جیسی مالی شمولیت کی مختلف اسکیموں پر کارکردگی کا جائزہ لے کر دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں مالی شمولیت کو گہرا کرنے میں آر آر بیز کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ہے۔

 

یہ جانکاری وزارت خزانہ میں وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج  ایوان بالا-راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا – ن ا

UR No.8896

                                          


(Release ID: 2115062)
Read this release in: English , Hindi , Tamil