وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات

Posted On: 25 MAR 2025 12:48PM by PIB Delhi

بیماریوں کی نگرانی، روک تھام اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانہ اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے لیے حکومت کی کوششیں درج ذیل ہیں:-

  • ایویئن انفلوئنزا، پی پی آر، سی ایس ایف، ایف ایم ڈی وغیرہ جیسی بیماریوں کے لیے فعال بیماری کی نگرانی ، مختلف آئی سی اے آر جانوروں سے متعلق سائنس کے اداروں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر نیشنل ویٹرنری ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز انفارمیٹکس انسٹی ٹیوٹ (این آئی وی ای ڈی آئی ، بنگلور ہر ماہ ہر ریاست کو 15اہم بیماریوں کے لیے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ماڈل (اے آئی اینڈ ایم ایل) کا استعمال کرتے ہوئے بیماریوں کے خطرے کی پیشگی وارننگ فراہم کرتا ہے ۔
  • محکمہ حیوانات اور ڈیری کے پاس لیبارٹریوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جس میں ریاستوں میں تشخیصی لیبارٹریز، انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی وی آر آئی) میں ایک سنٹرل ڈیزیز ڈائیگنوسٹک لیباریٹری (سی ڈی ڈی ایل) اور پانچ ریجنل ڈیزیز ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز(آر ڈی ڈی ایل ایس) شامل ہیں۔  
  • آئی سی اے آر نے (اے آئی این پی-اے ایم آر)اے ایم آر  پر آل انڈیا نیٹ ورک پروگرام شروع کرکے اینٹی مائیکروبیئل (اے ایم آر) ریزیسٹینس کی نگرانی کو مضبوط کیا ہے،  جس میں ملک کی مختلف ریاستوں میں 31 مراکز شامل ہیں۔ انڈین نیٹ ورک فار فشریز اینڈ اینیمل اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (آئی این ایف اے اے آر) مویشیوں اور ماہی پروری میں اے ایم آر خطرے کے عوامل کو سمجھنے اور کنٹرول کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے جانوروں اور آبی زراعت کے رجحانات کو ٹریک کرنے کے لیے اے ایم آر نگرانی کر رہا ہے۔
  • محکمہ نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں اینٹی بائیوٹکس کے منصفانہ استعمال، نگرانی اور انتظام کے لیے وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود کے ساتھ مشورے سے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) پر ایک قومی ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ حیوانات، ڈیری اور ماہی پروری کی وزارت بھی ون ہیلتھ انیشیٹو اور این اے پی-اے ایم آر کے تحت کی گئی دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے زراعت کے شعبے میں کیڑے مار ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز میں سے ایک ہے۔ محکمہ حیوانات، ڈیری اور ماہی پروری نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فوڈ پروڈیوسنگ سے متعلق جانوروں  کے علاج میں اینٹی بائیوٹکس کے معقول استعمال، جانوروں کی خوراک میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال کی روک تھام اور عام بیداری کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔
  • لائیوسٹاک ہیلتھ اینڈ ڈیزیز کنٹرول پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) اسکیم کے تحت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فوٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (ایف ایم ڈی)، بروسیلوسس، پیسٹ ڈیس پیٹٹس رومینٹس (پی پی آر) اور کلاسیکی سوائن فیور(سی ایس ایف)، لومپی جلد کی بیماری، بلیک کوارٹر،ہیمریجک  سیپٹی سیمیا  کی نگرانی کی صلاحیت سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن کے لیے 100 فیصد مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ویکسینیشن  سے اینٹی بایوٹک کا استعمال کم ہوتا ہے، اس لیے اے ایم آر کم ہوتا ہے۔

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 25 مارچ 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ق ا

U NO 8858

 


(Release ID: 2114824) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil