جل شکتی وزارت
پارلیمانی سوال: درج فہرست ذات سے متعلق کنبوں کے لئے پانی کا کنکشن
Posted On:
25 MAR 2025 2:12PM by PIB Delhi
ینے کے پانی سے متعلق ذمہ داری ریاستوں کی ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں/ پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، منظوری اور نفاذ کا اختیار مہاراشٹر سمیت ریاستی حکومت کے پاس ہے۔ حکومت ہند تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے ریاستوں کی کوششوں کو پورا کرتی ہے۔
جے جے ایم تمام دیہی گھرانوں بشمول دور دراز کے دیہی کنبوں کا احاطہ کرنے کے لیے ایک عالمگیر نقطہ نظر پر عمل کرتا ہے۔ ‘کوئی بھی پیچھے نہ چھوٹ جائے’کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، جل جیون مشن کے تحت، ملک کے تمام ایس سی/ ایس ٹی دیہی گھرانوں سمیت ہر دیہی گھرانے کے لیے نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کا تصور کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ پانی کے معیار سے متاثرہ رہائش گاہوں، صحرائی اور خشک سالی کے شکار علاقوں،ایس سی/ایس ٹی دیہی علاقوں، خواہش مند اور جے ای-اے ای ایس متاثرہ اضلاع، سانسد آدرش گرامین یوجنا کے گاؤں وغیرہ میں نل کےذریعے پانی کی فراہمی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
جیسا کہ جے جے ایم –آئی ایم آئی ایس پر مہاراشٹر کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا ہے، کل 4.11 لاکھ گھرانے ایس سی مرکوز بستیوں میں موجود ہیں۔ اس میں سے، 20 مارچ 2025 تک، 3.62 لاکھ گھرانوں (88.11فیصد ) کے گھروں میں نل کےذریعے پانی دستیاب ہے۔
2022-23 سے لے کر اب تک پچھلے تین برسوں میں، مہاراشٹر کے ایس سی مرکوز بستیوں میں 1.13 لاکھ گھرانوں کو نل کے ذریعے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔
یہ معلومات ریاستی وزیر برائے جل شکتی جناب وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ق ا
(Release ID: 2114817)
Visitor Counter : 24