وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشیوں کے لیے بیمہ اسکیم

Posted On: 25 MAR 2025 12:47PM by PIB Delhi

ماہی پروری،مویشی پروری اور  ڈیری مصنوعات کے مرکزی وزیر مملکت  پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 25 مارچ 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ ریاستوں اور بیمہ کمپنیوں سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق رواںمالی سال میں کل 21.01 لاکھ مویشیوں کا بیمہ کرایا گیا ہے ۔

قومی مویشی پروری مشن(این ایل ایم) اسکیم کے تحت  مویشیوں کے بیمہ عمل طلب  پر مبنی بنیاد پر چلتا ہے ۔ محکمہ ریاستوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ مویشیوں کے بیمہ اسکیم کی تجاویز بھیجیں تاکہ مزید مویشیوں کا احاطہ کیا جا سکے ۔

محکمہ ملک میں ان افراد کی تعداد کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھتا جو اپنی روزی روٹی کے لیے مویشی پروری اور حیوانات کے شعبے پر انحصار کرتے ہیں۔ تاہم، 19؍ویں مویشی شماری کے مطابق، ملک میں 10.08 کروڑ گھرانے مویشیوں یا پولٹری کے مالک ہیں۔

کسانوں کے درمیان مویشی بیمہ کی سرگرمی کو فروغ دینے کے لیے تمام زمروں اور علاقوں کے لیے پریمیم کا فائدہ اٹھانے والے کا حصہ فی الحال50-20؍فیصدکے بجائے کم کر کے 15؍فیصد کر دیا گیا ہے ؛ دیگر پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 90:10 کے تناسب سے مرکزی اور ریاستی حکومتیں برداشت کریں گی ، پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں کے علاوہ دیگر ریاستوں کے لیے 60:40 کا تناسب ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 100؍فیصد  ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ اس سرگرمی کو فروغ دینے کے لیے سیمینار ،کیمپ ، تشہیر ، ویڈیو کانفرنس جیسے وسیع پیمانے پر بیداری کا انعقاد کر رہا ہے ، جس کے لیے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری ریاستی حکومتوں کو بیداری پیدا کرنے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے ۔ این ایل ایم اسکیم کے تحت بیداری اور تشہیر کے لیے ریاستوں کو 100؍فیصد مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ علاقائی جائزہ میٹنگوں کے دوران ریاستوں کو بیمہ کوریج بڑھانے کے لیے ہدایات بھی دی جاتی ہیں ۔وہیں محکمہ مویشیوں کے بیمہ پروگرام کے شفاف اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایک مخصوص آن لائن پورٹل تیار کر رہا ہے ۔

*************

ش ح ۔ م ع ن۔ اک م

U. No. 8848


(Release ID: 2114784) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu