وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں یوگے یوگین بھارت نیشنل میوزیم

Posted On: 24 MAR 2025 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے نارتھ اور ساؤتھ بلاکس میں یوگے یوگین بھارت نیشنل میوزیم کے نام سے نیا قومی عجائب گھر قائم کیا جائے گا۔ یہ پہل سینٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس میں ہزاروں سال پرانی تہذیبی اور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے والے نئے قومی عجائب گھر بنانے کے لیے متوازی عمارتوں کے دو بلاکس کو میوزیم کے مقامات میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ 19 دسمبر 2024 کو نیشنل میوزیم اور فرانس میوزیم ڈیولپمنٹ کے درمیان نئے میوزیم کی ترقی کے لیے تکنیکی تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہيں۔

منصوبے کی ٹائم لائن اور بجٹ کی منظوری اس پروجیکٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی کے نتائج اور اس کے بعد کی رسمی کارروائیوں پر منحصر ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد ہندوستان کی ثقافتی وراثت کی نمائش کرنا - ہمارے قابل فخر شاندار ماضی کو دریافت کرنے، حال کو نمایاں کرنے اور روشن مستقبل کا تصور کرنے کے واسطے لازوال اور ابدی ہندوستان کا جشن منانا ہے۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہيں۔

*****

ش ح۔ م ش ع۔ ع د

U.N. 8796


(Release ID: 2114564) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu