ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمارنی سوال: پی ایم مترا پارکس کا قیام

Posted On: 24 MAR 2025 12:09PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل صنعت کی پوری ویلیو چین کے لیے مربوط  بڑے پیمانے پر اور جدید صنعتی بنیادی ڈھانچے کی سہولت تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ، حکومت نے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ سائٹس میں  22-2021 سے 28-2027 کی مدت کے لیے 7 (سات) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) پارکس قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔جس کی تخمینہ لاگت 4,445 کروڑ روپے ہے۔ حکومت نے پی ایم مترا پارکس کے قیام کے لیے 7 سائٹس کو حتمی شکل دی ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

:

شمار نمبر

سائٹ کے نام

زمرہ

1

ویردھ نگر، تمل ناڈو

گرین فیلڈ

2

نوساری، گجرات

گرین فیلڈ

3

کالبرگی، کرناٹک

گرین فیلڈ

4

دھر، مدھیہ پردیش

گرین فیلڈ

5

لکھنؤ، اتر پردیش

گرین فیلڈ

6

ورانگل، تلنگانہ

براؤن فیلڈ

7

امراوتی، مہاراشٹر

براؤن فیلڈ

 

اس اسکیم کے ایک بار مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ ہر پی ایم مترا پارک  سےٹیکسٹائل ویلیو چین کے تمام حصے میں3 لاکھ (براہ راست اور بالواسطہ) روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سرمایہ کاری کے مفاہمت نامے سے متعلق اب تک مختلف ریاستوں کے ممکنہ سرمایہ کاروں کےساتھ 18,500 کروڑ روپے کے معاہدے کئے گئے ہیں۔  ایس پی ویزکو تمام 5 گرین فیلڈ ریاستوں میں حکومت ہند کےساتھ شامل کیا گیا ہے۔جس میں حکومت ہند کا تعاون 4.90 کروڑ فی پارک اور ریاستی حکومت   کا تعاون فی پارک 5.10 کروڑ روپے ہے۔111 کروڑ روپے کے  ورک آرڈر جاری کئے گئے ہیں اور مہاراشٹر کے امراوتی میں پی ایم مترا پارک کے اندر بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے کام شروع کیا گیا ہے۔

یہ معلومات ریاستی ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔م م ع۔ش ت(

U. No. 8761

 


(Release ID: 2114318) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil