بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی نے دہلی کے روہنی میں کھادی کی ایک خصوصی نمائش کا افتتاح کیا جو 31 مارچ تک جاری رہے گی


گرام ادّیوگ وکاس یوجنا اسکیم کے تحت دہلی کے کاریگروں کو 120 آلات اور مختلف طرح کی ٹول کٹس تقسیم کی گئیں

ملٹی ڈسپلنری ٹریننگ سنٹر، دہلی کے 115 تربیت یافتگان کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

افتتاحی تقریب میں کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار کے ساتھ شمالی زون کے رکن جناب ناگیندر رگھوونشی اور مشرقی زون کے رکن جناب منوج کمار سنگھ موجود تھے

Posted On: 22 MAR 2025 8:56PM by PIB Delhi

کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت، حکومت ہند نے ہفتہ کو ‘کھادی اور ولیج انڈسٹریز بھون’ برانچ، سیکٹر-3، روہنی، دہلی میں ایک خصوصی نمائش اور ٹول کٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر کئی معززین اور عہدیدار بھی موجود تھے جن میں کے وی آئی سی شمالی زون کے ممبرجناب ناگیندر رگھوونشی اور مشرقی زون کے ممبر جناب منوج کمار سنگھ شامل  ہیں۔

تقریب میں تین اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی:

کھادی کی خصوصی نمائش - جس میں 11 کھادی کاروباریوں اور  30 پی ایم ای جی پی کاروباریوں نے بہار، اتر پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، راجستھان، ہریانہ اور دہلی سمیت مختلف شہروں کے 45 اسٹالز پر اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

گرام ادّیوگ وکاس یوجنا کے تحت ٹول کٹ کی تقسیم - 40 کمہاروں کو الیکٹرک کمہار کا پہیہ،20 کاریگروں کو الیکٹریشن ٹول کٹ، 20 کاریگروں کو پلمبر ٹول کٹ، 20 مستفیدین کو موبائل ریپئرنگ ٹول کٹ، 10 کاریگروں کو چمڑے کی مشین اور10 مصالحہ بنانے والوں کو ٹول کٹ فراہم کی گئی۔

تربیتی سرٹیفکیٹس کی تقسیم - ملٹی ڈسپلنری ٹریننگ سینٹر (ایم ڈی ٹی سی)، دہلی کے ذریعہ تربیت یافتہ 115 مستفیدین کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے دہرایا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تحریک سے، ‘نئے ہندوستان کی نئی کھادی’ عالمی سطح پر پہچان حاصل کر رہی ہے۔ اس نے کھادی کو ‘قوم کے لیے کھادی، فیشن کے لیے کھادی’، تبدیلی کے لیے کھادی کو ایک الگ پہچان دے کر اسے آتم نربھر بھارت کی لائف لائن بنایا ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی‘برانڈ شکتی’ نے کھادی کی فروخت اور پیداوار میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔ جس سے کاریگروں کی اجرت میں275 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کھادی کاریگروں کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم اپریل 2025 سے کھادی کاریگروں کی اجرت میں20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پچھلے 11 سالوں میں مودی حکومت نے کھادی کاریگروں کی اجرت میں275 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا ہے۔ اب، چرخہ پر  سوت کاتنے والوں کو فی بوری15 روپے ملیں گے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت منڈپم، دہلی میں منعقدہ بھارت ٹیکس-2025 کے دوران ‘کھادی نشاۃ ثانیہ’ کے لیے ‘کھادی برائے فیشن’  کا منتر دیا ہے۔ اس منتر کو عوام تک پہنچانے اور کھادی کو ایک جدید لباس کے طور پر مقبول بنانے کے مقصد کے ساتھ کے وی آئی سی نے حال ہی میں ناگپور، پونے، وڈودرا، چنئی، جے پور، پریاگ راج سمیت ملک کے بڑے شہروں میں کھادی کے بڑے فیشن شوز کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی تحریک کے تحت منعقد کیے گئے ان فیشن شوز کے ذریعے ‘نئے ہندوستان کی نئی کھادی’ کو خاص طور پر نوجوان نسل تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، جو انتہائی کامیاب رہی ہے۔ اس سے کھادی کو ایک نئی جہت ملی ہے اور یہ ایک جدید لباس کے طور پر اپنی شناخت قائم کر رہی ہے۔

کھادی اور گاؤں کی صنعت کے شعبے میں تاریخی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ پریاگ راج مہاکمبھ میں 12.02 کروڑ روپے کی کھادی مصنوعات فروخت  ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال میں کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی کل پیداوار 1,08,297 کروڑ روپے اور فروخت 1,55,673 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ 10 سالوں میں 1.87 کروڑ نوکریاں پیدا ہوئیں، جن میں پچھلے سال 10.17 لاکھ نئی نوکریاں شامل ہیں۔ وزیراعظم کے امپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت 10 لاکھ سے زیادہ نئے  پروجیکٹ قائم کیے گئے اور 88 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا۔

اس پروگرام میں کھادی اداروں کے نمائندے، گرام ادّیوگ وکاس یوجنا اسکیم کے استفادہ کنندگان، کھادی کارکن، دہلی حکومت اور کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔

*******

 (ش  ح۔  م  ح۔ اش  ق)

UR-8755


(Release ID: 2114302) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil