بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال سنگاپور کے تین روزہ دورے پر


اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون مزیدبہتر ہونے کا امکان

سنگاپور میری ٹائم ویک کے موقع پر مرکزی وزیر سنگاپور اور نیدرلینڈ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کریں گے

جناب سربانند سونووال سنگاپور میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کریں گے

Posted On: 22 MAR 2025 8:53PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال سنگاپور میری ٹائم ویک میں شرکت کے لیے سنگاپور کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ سنگاپور حکومت کی دعوت پر مرکزی وزیر کے اس دورے سے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان سمندری تعاون مزید بہترہونے کا امکان ہے۔ وہ سنگاپور میری ٹائم ویک کے دوران دو طرفہ ملاقات میں سنگاپور کے اپنےہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران جناب سربانند سونووال سمندری صنعت میں مواقع کھولنے کے طریقوں اور ذرائع پر غور و فکر کرنے کے لیے کچھ اعلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ سنگاپور میری ٹائم ویک کے دوران ، جناب سونووال ‘نیویگیٹنگ گلوبل میری ٹائم ٹرینڈز ان 2025 اینڈ بیونڈ’ کے موضوع پر ایک اعلی سطحی مکالمے میں شرکت کریں گے ۔ مرکزی وزیر حکومت سنگاپور کے سینئر وزراء سے بھی ملاقات کریں گے جن میں مسٹر لی سین لونگ ، مسٹر مرلی پلئی ، ڈاکٹر ایمی کھوڑ اور کئی دیگر شامل ہیں ۔ جناب سونووال بھارت-نیدرلینڈ دو طرفہ سمندری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک دو طرفہ میٹنگ کے دوران نیدرلینڈ کے بریگیٹ گیبرز سے بھی ملاقات کریں گے ۔

 

عالمی سمندری صنعت کے بہترین طریقوں کو سامنے لانے کے لیے  جناب سربانند سونووال سنگاپور میری ٹائم ویک کے دوران سنگاپور کی سمندری صنعت کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے صنعت کاروں اور کارپوریٹ لیڈروں سے بھی ملاقات کرنے جا رہے ہیں ۔

مرکزی وزیر اپنے دورہ سنگاپور کے دوران ہندوستانی تارکین وطن سے بات چیت کریں گے اور آئی این اے میموریل میں خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی مرکزی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے سینئر عہدیداروں اور سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے عہدیداروں کی ایک ٹیم تمام سرکاری مصروفیات میں جناب سونووال کے ساتھ ہوگی۔

********

ش ح۔ش آ ۔م ش

 (U: 8756)


(Release ID: 2114294) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil