وزارت خزانہ
سی جی ایس ٹی دہلی ایسٹ کمشنریٹ نے جی ایس ٹی رجسٹریشن مہم 2025 کے دوران غیر درج رجسٹر مینوفیکچرر اداروں اور تاجروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعمیل اور بیداری کی حوصلہ افزائی کی
مہم کے دو دنوں میں، جی ایس ٹی افسران کے ذریعہ ممکنہ اور غیر درج رجسٹر تاجروں کے 2,000 سے زائد سوالات کے جوابات دیے گئے ؛ 100 سے زیادہ تازہ جی ایس ٹی رجسٹریشن درخواستیں تیار کی گئیں؛ ہندی اور اردو میں جی ایس ٹی رجسٹریشن کی دفعات کو اجاگر کرنے والے 7,500 پمفلٹ تقسیم کیے گئے
مشہور یونیورسٹیوں کے 200 طلبا نے جی ایس ٹی سفراء کے طور پر دو روزہ مہم کے دوران بیداری پیدا کی
Posted On:
23 MAR 2025 12:09PM by PIB Delhi
مرکزی اشیاء اورخدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ایسٹ کمشنریٹ نے 21-22 مارچ 2025 کو اپنی جی ایس ٹی رجسٹریشن مہم کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا، جس کا مقصد اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام کے تحت رجسٹریشن اور تعمیل میں اضافے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس پہل قدمی کا مقصد سی جی ایس ٹی دہلی مشرق کے دائرہ اختیار کے علاقے میں آنے والے غیر درج رجسٹر مینوفیکچررس اور تاجروں کو شامل کرنا تھا تاکہ انہیں جی ایس ٹی کے محکمے کے ساتھ رجسٹرین کرنے اور قانونی ضابطوں کی تعمیل کرنے کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد مل سکے، جیسے:
- ہلن چوک، پرانا سیلم پور
- گول بیٹھک، پرانا سیلم پور
- جعفرآباد کی جیکٹ مارکیٹ
- سبھاش روڈ، گاندھی نگر
- نیا سیلم پور
سوالات کو حل کرنے اور جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل میں مدد کے لیے مذکورہ مقامات پر جی ایس ٹی ہیلپ ڈیسکس قائم کیے گئے ۔


اس پہل قدمی کو مقامی تجارتی برادری کی جانب سے گرمجوشی اور حوصلہ افزا ردعمل حاصل ہوا، جن میں سے متعدد پہلے غیر رجسٹرڈ تھے، اکثر اپنا لین دین بنیادی طور پر نقد میں کرتے ہیں، جس کا ہندوستانی معیشت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
مہم کے دوران، تاجروں کے 2,000 سے زیادہ سوالات کو جی ایس ٹی افسران نے حل کیا، جنہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں قابل قدر مدد فراہم کی۔ یہ مہم کامیاب ثابت ہوئی، غیر رجسٹرڈ تاجروں کی ایک قابل ذکر تعداد رضاکارانہ طور پر جی ایس ٹی کے تحت اپنے کاروبار کو رجسٹر کرنے کے لیے آگے آئی، جس میں 100 سے زائد رجسٹریشن درخواستیں مناسب عمل کے بعد موقع پر ہی تیار کی گئیں۔
رسائی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، معروف یونیورسٹیوں کے 200 طلباء کو دو روزہ مہم کے لیے بیداری پیدا کرنے کی غرض سے جی ایس ٹی سفیر بننے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ان رضاکاروں/جی ایس ٹی سفیروں کی کڑی نگرانی اور رہنمائی 10 اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمشنرز اور 80 سے زیادہ عہدیداروں پر مشتمل جی ایس ٹی افسران کی ایک بڑی ٹیم نے کی۔




طلباء نے جی ایس ٹی دفعات کے بارے میں بیداری پھیلانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دکان -دکان جا کر تاجروں کو اس عمل اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد کی۔ طلباء گھر گھر مہم کے لیے گئے اور پہلے سے طے شدہ سوالنامے کی مدد سے سروے کرنے میں مدد کی۔ معیاری اسکرپٹ تیار کیا گیا تھا اور طالب علم کے سیلز/مارکیٹنگ/مارکیٹ سروے کے علمی علم کو جی ایس ٹی افسران کے لیے بعد میں فالو اپ کرنے کے لیے لیڈز پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

انہوں نے ہندی اور اردو میں شائع ہونے والے 7,500 پمفلٹ تقسیم کیے، جس میں جی ایس ٹی رجسٹریشن کی دفعات کو اجاگر کیا گیا۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کی ٹیم کی جانب سے مختلف مقامات پر عوامی اعلانات کا نظام، اسکیٹس، اسٹریٹ ڈرامے، محلہ مہم کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ عوام کو حکومت کو ٹیکس کی ادائیگی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی عدم ادائیگی کے نتائج سے آگاہ کیا جائے۔



اس مہم کا کامیاب نفاذ غیر منظم شعبوں میں جی ایس ٹی رجسٹریشن کو بڑھانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، اس طرح تعمیل کو بہتر بناتا ہے اور ہندوستانی معیشت کی مجموعی ترقی اور استحکام میں تعاون کرتا ہے۔
سی جی ایس ٹی دہلی ایسٹ کمشنریٹ ایسے اقدامات کو جاری رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ تجارت کے تمام شعبوں کو باضابطہ معیشت میں لایا جائے، زیادہ شفافیت، جوابدہی، اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
جی ایس ٹی رجسٹریشن مہم سی جی ایس ٹی دہلی مشرق کے کمشنر جناب پون کمار اور ایڈشنل کمشنر جناب پارس شنکھلا کی مکمل رہنمائی میں انجام دی گئی، اور اس مہم کو ایڈشنل کمشنر جناب جیوتی رادتیہ کے زیر نگرانی عملی جامہ پہنایا گیا، جس میں ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر محترمہ انو جوشی، ڈپٹی کمشنر جناب منگما شیرپا، اسسٹنٹ کمشنر جناب انشومان یادو، اسسٹنٹ کمشنر جناب کے کے سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر جناب موجود صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر جناب او پی مینا اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اکشیتا شری واستو سمیت متعدد جی ایس ٹی افسران بھی شامل تھے۔
اس مہم کا اختتام ایک اختتامی تقریب سے ہوا جس کی صدارت جناب مہیش کمار رستوگی، ڈائرکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹیکس پیئر سروسز (ڈی جی ٹی ایس) نے کی، جس میں طلباء رضاکاروں، تجارتی انجمنوں اور شہری معاشرے کی تنظیموں کے ساتھ افسران اور اہلکاروں کی ٹیم سے خطاب کیا۔

جناب رستوگی نے 5 ٹریلین امریکی ڈالر کے بقدر کی معیشت کے ہدف کی حصولیابی کے لیے معیشت کو باضابطہ بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سامعین کو اس مشق کو جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور ایک ایسے مستقبل کی خواہش ظاہر کی جس میں اس طرح کی مہمات دہلی ایسٹ سی جی ایس ٹی کی حدود سے نکل کر دوسرے ڈویژنوں تک اور آخر کار پورے ملک میں ہوں۔


**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8737
(Release ID: 2114168)