نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اینٹیگوا اور باربوڈا کے خارجی امور اور تجارت و باربوڈا امور کے وزیر جناب ای۔ پی۔ چیت گرین کی ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات
دونوں رہنماؤں کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون اور اشتراک کے ذریعے عوامی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال ہوا
Posted On:
22 MAR 2025 5:15PM by PIB Delhi
اینٹیگوا اور باربوڈا کے خارجی امور اور تجارت کے وزیر جناب ای۔ پی۔ چیت گرین نے اپنے دورۂ بھارت کے دوران 21 مارچ 2025 کو شرم شکتی بھون میں بھارت کے مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل اور محنت و روزگار، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان اور انٹیگوا اور باربوڈا کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا۔ بات چیت میں کرکٹ، فٹ بال، رگبی، باسکٹ بال اور والی بال سمیت مختلف کھیلوں میں تعاون کی راہیں تلاش کی گئیں۔ اینٹیگوا کے وفد نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور شراکت کو بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس مکالمے میں کھلاڑیوں اور کوچز کے تبادلے کے پروگرام، اسپورٹس سائنس، میڈیسن، مینجمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے اہم شعبوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔ ہندوستان میں سر ویو رچرڈز کی بے پناہ مقبولیت کو تسلیم کرتے ہوئے، اینٹیگوا کی طرف سے اپنے ملک میں کرکٹ کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے دو طرفہ مدد کی کوشش کی، جس کا مقصد اپنی قومی ٹیم کو مضبوط کرنا تھا۔ مزید برآں، نوجوان ٹیلنٹ کی رہنمائی کے لیے ہندوستان میں کوچنگ اکیڈمیوں میں اینٹیگوا اور باربوڈا کے کرکٹ کے لیجنڈز کو شامل کرنے پر بات چیت کی گئی۔
ایچ ای ای پی چیٹ گرین نے سابقہ تعاون کے لیے وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا اور ویکسین کی مدد کے ذریعے کووڈ-19وبائی مرض کے دوران ہندوستان کی حمایت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے عالمی خطہ جنوب، اقتصادی ترقی، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل اختراع کو آگے بڑھانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی۔
دونوں فریقوں نے کھیلوں میں تعاون اور اشتراک کے ذریعے عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8724
(Release ID: 2114070)