کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پی ایل آئی اسکیم مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیتی ہے، پیداوار میں اضافہ کرتی ہے، نئی ملازمتیں پیدا کرتی ہے اور برآمدات کو بڑھاتی ہے
پی ایل آئی اسکیم کے ذریعے 1.61 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، 14 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار، 5.31 لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات، اور 11.5 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں
14 شعبوں میں 764 درخواستیں منظور، 176 ایم ایس ایم ایز مستفید
Posted On:
22 MAR 2025 4:10PM by PIB Delhi
بھارت کو ’آتم نربھر‘ بنانے کے ویژن کے تحت 14 کلیدی شعبوں میں پیداوار سے متعلق ترغیباتی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں تاکہ بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔ پی ایل آئی اسکیموں کا اثر بھارت کے مختلف شعبوں میں نمایاں رہا ہے۔ ان اسکیموں نے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں پیداوار میں اضافہ، روزگار کے مواقع میں توسیع، اور برآمدات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ یہ اسکیمیں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی راغب کر رہی ہیں، جس سے بھارت کی صنعتی ترقی اور عالمی منڈی میں اس کی موجودگی مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
آج کی تاریخ تک، 14 کلیدی شعبوں کے تحت پی ایل آئی اسکیموں کے تحت 764 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔ ان مستفید ہونے والوں میں 176 ایم ایس ایم ایز شامل ہیں، جو بڑے پیمانے پر ادویات، طبی آلات، فارما، ٹیلی کام، وائٹ مصنوعات، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائلز اور ڈرونز جیسے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
نومبر 2024 تک تقریباً 1.61 لاکھ کروڑ روپے (18.72 بلین امریکی ڈالر) کی حقیقی سرمایہ کاری درج کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 14 لاکھ کروڑ روپے (تقریباً 162.84 بلین امریکی ڈالر) کی پیداوار/فروخت ہوئی ہے، جو کہ مالی سال 2024-25 تک 15.52 لاکھ کروڑ کے ہدف کے مقابلے میں ہے، اور اس کے نتیجے میں 11.5 لاکھ سے زیادہ (براہ راست اور بالواسطہ) ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔
پی ایل آئی اسکیموں نے بھارت کی برآمدات کی نوعیت کو روایتی اشیاء سے ہائی ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹس جیسے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعات، ذبہ بند خوراک کے پروڈکٹس وغیرہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ پی ایل آئی اسکیموں کے تحت برآمدات 5.31 لاکھ کروڑ روپے (تقریباً 61.76 بلین امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، دواسازی، فوڈ پروسیسنگ اور ٹیلی کام و نیٹ ورکنگ مصنوعات جیسے شعبوں کا اہم کردار ہے۔
اب تک 10 شعبوں میں پی ایل آئی اسکیموں کے تحت تقریباً 14,020 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، جن میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، آئی ٹی ہارڈ ویئر، بلک ڈرگز، میڈیکل ڈیوائسز، دواسازی، ٹیلی کام و نیٹ ورکنگ مصنوعات، فوڈ پروسیسنگ، وائٹ مصنوعات، آٹوموبائل و آٹو پرزہ جات اور ڈرونز اور ڈرونوں کے پرزے شامل ہیں۔
منظور شدہ درخواستوں کو ایک شفاف طریقہ کار کے تحت وقتاً فوقتاً منظوری دی گئی ہے۔ منصوبے عام طور پر 2 سے 3 سال کے دورانیے میں نافذ کیے جاتے ہیں، اور دعوے عام طور پر پیداوار کے پہلے سال کے بعد کیے جاتے ہیں۔ چنانچہ، زیادہ تر منصوبے نفاذ کے مرحلے میں ہیں اور مقررہ وقت میں ترغیبی دعوے دائر کریں گے۔
اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، کمپنیوں نے 27,106 کروڑ روپے کی کل عزم میں سے تقریباً 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، اور ان منصوبوں نے 9000 افراد کو براہ راست روزگار فراہم کیا ہے۔ صنعت کو اب تک 48 کروڑ روپے کی ترغیب جاری کی جا چکی ہے۔ وزارتِ فولاد کے مطابق، اسکیم کی میعاد کے اختتام تک تقریباً 2,000 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم تقسیم کی جائے گی۔ 58 میں سے 14 منصوبے یا تو کمپنیوں کے کاروباری منصوبوں میں تبدیلی یا منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر کے باعث اسکیم سے دستبردار ہو گئے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 35 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کمپنیوں نے مزید 25,200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ وزارتِ اسٹیل ان کمپنیوں کے ساتھ انتخاب اور معاہدے پر دستخط کے عمل میں ہے۔ اندازہ ہے کہ ان منصوبوں کو 3,600 کروڑ روپے کی ترغیب دی جائے گی۔
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، دعوے دائر کرنے کی آخری تاریخ ملیٹس کے لیے 30 نومبر اور دیگر زمروں کے لیے 31 دسمبر ہے۔ زیادہ تر مستفید ہونے والے دسمبر کے دوسرے نصف میں اپنے دعوے جمع کراتے ہیں، جن پر بعد میں کارروائی کی جاتی ہے اور ادائیگیاں جنوری سے مارچ کے درمیان کی جاتی ہیں۔ اس لیے، اپریل سے اکتوبر کے درمیان ترغیبی ادائیگیوں کا جائزہ لینا درست تصویر پیش نہیں کرتا۔ مالی سال 2022-23 کے دعووں کے لیے 474 کروڑ روپے کی ترغیب دی گئی، جبکہ مالی سال 2023-24 کے لیے 700 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو بروقت مکمل ہونے کی راہ پر ہے۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت اس وقت تمام زمروں میں 171 فعال مستفیدین ہیں۔ اس بڑی تعداد کے پیش نظر، چھ مستفیدین کی دستبرداری خاص اہمیت نہیں رکھتی۔ مزید برآں، یہ درخواست دہندگان بنیادی طور پر اس وجہ سے دستبردار ہوئے کہ وہ اپنی طے شدہ سرمایہ کاری یا بیرون ملک برانڈنگ و مارکیٹنگ کے اخراجات کو پورا نہیں کر سکے۔
- عالمی قدر کی چینز میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانا: ہندوستان اب جدید/درمیانی مصنوعات اور اجزاء کا درآمد کنندہ ہونے کے بجائے کلیدی عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہے۔
- طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، 19 گرین فیلڈ پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں اور 44 پروڈکٹس جن میں اعلیٰ درجے کے طبی آلات جیسے کہ لائنر ایکسلریٹر، ایم آر آئی مشینیں، سی ٹی اسکینز، میموگرام، سی آرمز، الٹراساؤنڈ مشینیں وغیرہ شامل ہیں، جو پہلے ملک میں درآمد کرنا شروع کر چکے ہیں۔
- وائٹ مصنوعات (اے سیز اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 84 کمپنیاں 10,478 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لانے کے لیے تیار ہیں، جس سے اے سی اور ایل ای ڈی طبقہ میں گھریلو صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ اے سیز کے لیے، منتخب کمپنیاں کمپریسرز، کاپر ٹیوب وغیرہ جیسے اجزاء تیار کریں گی۔
- اسی طرح ایل ای ڈی لائٹس، ایل ای ڈی چپ پیکیجنگ، ایل ای ڈی ڈرائیورز، ایل ای ڈی انجن، ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹمز اور کیپسیٹرز وغیرہ کے لیے میٹالائزڈ فلمیں درآمد کرنے کے بجائے ہندوستان میں تیار کی جائیں گی۔
- گھریلو صنعت کو فروغ دینا: مزید کمپنیاں ہندوستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کر رہی ہیں، بشمول ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپ۔
- ڈرون سیکٹر نے تیزی سے ترقی کا تجربہ کیا ہے، جس میں ڈرون ڈرون اجزاء کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت کاروبار میں سات گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس کے ذریعہ کارفرما، اس کامیابی نے اہم سرمایہ کاری اور روزگار کی تخلیق کو راغب کیا ہے، جس سے ہندوستان کو ڈرون مینوفیکچرنگ میں ایک عالمی رہنما کے طور پر جگہ ملی ہے۔
- ہندوستان نے ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت ٹیلی کام مصنوعات میں 60فیصد درآمدی متبادل حاصل کر لیا ہے۔ عالمی ٹیک کمپنیوں نے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کیے ہیں، جس نے ہندوستان کو 4G اور 5G ٹیلی کام آلات کا ایک بڑا برآمد کنندہ بنا دیا ہے۔
- برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرنا: ہندوستان ایک ترقی یافتہ صنعتی، مینوفیکچرنگ کی قیادت والی معیشت اور خود انحصار بننے کے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔
- ہندوستان کا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سیکٹر پی ایل آئی اسکیم کے تحت پروان چڑھا ہے، جو خالص درآمد کنندہ سے موبائل فون کے خالص برآمد کنندہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔
- عالمی فارماسیوٹیکل مارکیٹ میں ہندوستان کی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے اور یہ حجم کے لحاظ سے تیسرا سب سے بڑا کھلاڑی ہے۔ برآمدات کا اب پیداوار کا 50فیصد حصہ ہے، اور ملک نے پینسلین جی جیسی اہم بلک ادویات تیار کرکے درآمدات پر انحصار کم کر دیا ہے۔
پی ایل آئی اسکیموں کا مقصد اہم شعبوں اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ کارکردگی کو یقینی بنانا اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سائز اور پیمانے کی معیشتوں کو لانا اور ہندوستانی کمپنیوں اور صنعت کاروں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔ ان اسکیموں میں پیداوار کو نمایاں طور پر بڑھانے، مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں اضافے اور اگلے پانچ سال میں اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت ہے۔
پی ایل آئی اسکیم ایک کِک اسٹارٹ دینا اور مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم بنانے کی بنیاد رکھنا ہے۔ پی ایل آئی پی ایل آئی اسکیموں کے تحت شناخت کیے گئے تمام منظور شدہ شعبے کلیدی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے کے وسیع معیار کی پیروی کرتے ہیں جہاں ہندوستان ترقی کر سکتا ہے اور روزگار، برآمدات اور معیشت کے لیے مجموعی اقتصادی فوائد کو بڑھا سکتا ہے۔ نیتی آیوگ کی جانچ کے بعد اور متعلقہ وزارتوں؍محکموں کے ساتھ تفصیلی غور و خوض کے بعد ان شعبوں کو منظوری دی گئی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8723
(Release ID: 2114059)
Visitor Counter : 39