پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی زمینی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زمین کے بندوبست سے متعلق چھ روزہ ’’بین الاقوامی ورکشاپ ، ہریانہ کے گڑگاؤں میں منعقد ہو رہا ہے


24سے 29 مارچ تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی ورکشاپ میں بھارت کی سوامتوا اسکیم توجہ کا مرکز رہے گی

ورکشاپ میں 22 ممالک کے مندوبین کی شرکت ہوگی، زمین کے انتظام کے لیے ہائی ریزولوشن میپنگ اور سی او آر ایس ٹیکنالوجی کی نمائش ہوگی

Posted On: 22 MAR 2025 3:36PM by PIB Delhi

وزارتِ پنچایتی راج، وزارتِ خارجہ کے انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) پروگرام اور ہریانہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (ایچ آئی پی اے) کے اشتراک سے 24 سے 29 مارچ 2025 تک گڑگاؤں میں ’’بین الاقوامی ورکشاپ برائے زمینی بندوبست ‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس ورکشاپ میں افریقہ، لاطینی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے 22 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے تاکہ زمین کے نظام کے چیلنجز کے لیے جدید طریقے تلاش کیے جا ئیں۔ یہ چھ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ بھارت کی انقلابی سوامتوا اسکیم کو اجاگر کرے گی، جس نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی آباد ی والے علاقوں کی کامیابی سے میپنگ کر کے جائیداد مالکان کو قانونی ملکیت کے دستاویزات فراہم کیے ہیں۔ ورکشاپ میں 22 شریک ممالک، بشمول ترکمانستان، کولمبیا، زمبابوے، فجی، مالی، لیسوتھو، سیرا لیون، وینزویلا، منگولیا، تنزانیہ، ازبکستان، استوائی گنی، کریباتی، ساؤ ٹومے اور پرنسپے، لائبیریا، گھانا، آرمینیا، ہونڈوراس، ایسواتینی، کمبوڈیا، ٹوگو، اور پاپوا نیو گنی کے 40 سے زائد سینئر حکام زمین کے بندوبست  سے متعلق بہترین طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔

بین الاقوامی ورکشاپ میں زمین کے انتظام اور پائیدار ترقی میں پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جس میں ڈرون پر مبنی زمین کے سروے کے طریقے، ہائی ریزولوشن میپنگ، اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز پر تفصیلی سیشنز شامل ہوں گے جو زمین کے انتظام کو جدید خطوط پر استوار کر سکتے ہیں۔ تکنیکی سیشنز میں ڈرون سروے کے عملی مظاہرے، ڈیٹا پروسیسنگ کی تکنیک، زمینی تصدیقی عمل، اور جی آئی ایس (جی آئی ایس) انضمام شامل ہوں گے۔ سروے آف انڈیا کے ماہرین ایک قریبی گاؤں میں فلائٹ پلاننگ اور ڈرون سروے کے فیلڈ مظاہرے کریں گے، تاکہ شرکاء کو اس جدید ٹیکنالوجی کا عملی تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ بین الاقوامی ورکشاپ برائے زمین کے انتظام میں فیلڈ ویزٹ اور نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ شرکاء کو زمین کے انتظام کی جدید ٹیکنالوجیز کا عملی مشاہدہ کرایا جا سکے۔ 24تا 25 مارچ 2025 کو ڈرون وینڈرز کی ایک نمائش بھی منعقد ہوگی، جس میں 10 ڈرون وینڈرز اپنے اسٹال لگائیں گے اور ڈرون پر مبنی زمین کی میپنگ اور سروے کی جدید تکنیکوں کی نمائش کریں گے۔ یہ نمائش سروے گریڈ ڈرونز کی خصوصیات کو اجاگر کرے گی جو اعلیٰ درستگی کی میپنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جدید ڈرون سروے کے عمل اور ٹیکنالوجی، اور جی آئی ایس ٹولز اور ایپلیکیشنز پر روشنی ڈالے گی جو ڈیٹا پر مبنی زمین کے انتظام میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ ریاستی حکومتیں ڈیجیٹل اختراعات اور مکمل خودکار نظام کی پیشکش کریں گی، جبکہ سی او آر ایس اور روورز کی عملی نمائش کے ذریعے بروقت اور  انتہائی درست زمین کے سروے کی تکنیکوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ سی او آر ایس  نیٹ ورک جو سروے آف انڈیا نے ایک عوامی بنیادی ڈھانچے کے طور پر قائم کیا ہے، ترقیاتی کاموں کے لیے 5 سینٹی میٹر تک درستگی کی پوزیشننگ سروسز فراہم کرتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو پائیدار ترقی اور قدرتی آفات کے انتظام کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صنعتی شراکت دار، بشمول سروے آف انڈیا، اسٹیٹ لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹس، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر، جیو اسپیشل ورلڈ، ہیگزاگون، ٹریمل، آریو، مارول جیو اسپیشل، آئیڈیا فورج ٹیک، اور اے ڈبلیو ایس ، اس ورکشاپ میں علمی شراکت دار کے طور پر شرکت کریں گے۔ یہ ادارے زمین کے انتظام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور حل پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، ایک سلسلہ وار کلاس روم مظاہرے بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں ڈرون کے عملی استعمال، آرتھو-ریکٹیفائیڈ امیجنگ، فیچر-ایکسٹرایکٹڈ میپس، اور زمینی تصدیقی ٹیکنالوجیز شامل ہوں گی۔ یہ مظاہرے شرکاء کو ہائی ریزولوشن میپنگ، ڈیٹا کی تصدیق، اور پراپرٹی کارڈ کی تیاری سے متعلق بصیرت فراہم کریں گے، جس سے زمین کے نظام   کے جدید طریقوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

یہ ورکشاپ زمین کے بندوبست کے عالمی چیلنج کو تسلیم کرتی ہے، کیونکہ ورلڈ بینک کی 2017 کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کی صرف 30% آبادی کے پاس قانونی طور پر رجسٹر شدہ زمین کے مالکانہ حقوق ہیں۔ اس کے برعکس، بھارت کی سوامتوا اسکیم نے 5 سینٹی میٹر درستگی اور 1:500 کی ریزولوشن کے ساتھ دیہی آباد علاقوں کی میپنگ کے لیے ایک جامع طریقہ متعارف کرایا ہے، جس سے بھارت دیگر ممالک کے لیے ایک ممکنہ ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ اسکیم زمین کے حقوق سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)  کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، اور ورکشاپ کے شرکاء بھارت کے سوامتوا ماڈل سے سیکھ کر اپنے شہریوں کو واضح زمین کی ملکیت کے دستاویزات فراہم کر سکیں گے، جس سے زیادہ مستحکم اور قابل اعتماد زمین کے انتظامی نظام تشکیل دیے جا سکیں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8722


(Release ID: 2114028) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil