ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے مصروف اوقات کے لیے اضافی کوچز اور خصوصی ٹرینوں کے ساتھ مسافر کی گنجائش میں اضافہ کیا
Posted On:
21 MAR 2025 8:34PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے کی ٹرینوں میں لوگوں کےسفرکرنے کا پیٹرن پورے سال ایک جیسا نہیں رہتا۔ یہ کم بھیڑ اور مصروف اوقات کے دوران مختلف ہوتا ہے۔ مصروف اوقات کے دوران، خاص طور پر مقبول راستوں پر ٹرینیں بھری رہتی ہے، جبکہ کم بھیڑ اور کم مقبول راستوں پربھیڑ کم ہوتی ہے۔
بھارتی ریلوے کی ٹرینوں کے ٹریفک پیٹرن کی باقاعدہ بنیاد پر نگرانی کی جاتی ہے اور اضافی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، آپریشن کے قابل عمل ہونے کی بنیاد پر موجودہ ٹرینوں کا لوڈ بڑھایا جاتا ہے، خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں، نئی ٹرینیں شروع کی جاتی ہیں، اور موجودہ ٹرینوں کی فریکوئنسی بڑھائی جاتی ہے۔
جنرل اور غیر-اے سی سلیپر کوچز استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے مزید سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ میل/ایکسپریس ٹرینوں کی ساخت کے بارے میں موجودہ پالیسی میں 22 کوچز والی ایک ٹرین میں 12 (بارہ) جنرل کلاس اور سلیپر کلاس گیر-اے سی کوچز اور 08 (آٹھ) اے سی کوچز کا انتظام ہے، تاکہ جنرل اور غیر-اے سی سلیپر کوچز استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
میل/ایکسپریس ٹرینوں کے علاوہ، بھارتی ریلوے کم لاگت کے سفر کے لیےغیرریزرو نان-اے سی مسافر ٹرینیں/ایم ای ایم یو/ای ایم یو وغیرہ بھی چلاتی ہے۔
موجودہ وقت میں، ٹرین سروسز چلانے کے لیے تقریباً 79,000 کوچز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات اس طرح ہیں:
کلاس
|
کوچوں کی تعداد
|
جنرل اور نان اے سی سلیپر
|
56,000 (کل کا 70%)
|
اے سی کوچز
|
23,000
|
کل
|
79,000
|
بھارتی ریلوے نے جدید ترین مکمل طور پر نان-اے سی "امرت بھارت" ٹرینیں بھی متعارف کرائی ہیں۔ ان ٹرینوں میں جھٹکے سے پاک سفر کے لیے سیمی-پرماننٹ کپلرز، افقی سلائیڈنگ ونڈو، فولڈ ایبل ا سنیک ٹیبل اور بوتل ہولڈرز، موبائل ہولڈرز وغیرہ جیسی جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان ٹرینوں میں 12 سلیپر کلاس کوچز اور 8 جنرل کلاس کے کوچز شامل ہیں۔
مسافروں کے مختلف طبقات کے لیے اضافی سہولت فراہم کرنے کے لیے، موجودہ ٹرینوں میں مستقل اور عارضی بنیاد پر اضافی کوچز بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ پچھلے دو سالوں کے دوران مستقل بنیادوں پر شامل کیے گئے اضافی کوچز کی تفصیلات اس طرح ہیں:
سال
|
اضافی کوچز شامل کیے گئے
|
2023-24
|
872
|
2024-25 (25 فروری تک)
|
983
|
مسافروں کی سہولت بڑھانے اور غیرریزرو کوچز میں سفر کرنے والے مسافروں کے فائدے کے لیے، موجودہ مالی سال 25-2024 کے دوران ایل ایچ بی کوچز کے ساتھ چلنے والی میل/ایکسپریس ٹرینوں میں تقریباً 1,200 جنرل کلاس کے کوچز شامل کیے گئے ہیں۔ نان-اے سی کوچز سے سفر کرنے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے، بھارتی ریلوے نے 17,000 جنرل کلاس/سلیپر کلاس کوچز بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
مختلف اقسام کی معمول کی ٹرینوں کے علاوہ، بھارتی ریلوے مسافروں کی اضافی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تہواروں، تعطیلات وغیرہ کے دوران خصوصی ٹرینیں بھی چلاتی ہے۔ سال 2024 اور 2025 (فروری 2025 تک) کے دوران چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کی تفصیلات اس طرح ہیں:
ایونٹ
|
ٹرین کے سفر کی تعداد
|
خدمات حاصل کرنے والے مسافروں کی تعداد
|
مہا کمبھ 2025
|
17,340
|
4.24 کروڑ
|
درگا پوجا/دیپاولی/چھٹھ، 2024
|
7,990
|
1.1 کروڑ
|
گرمیوں کی تعطیلات، 2024
|
12,919
|
1.8 کروڑ
|
ہولی، 2024
|
604
|
8.6 لاکھ
|
یہ معلومات ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس واطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کیں۔
************
ش ح ۔ ف ا۔ م ص
(U:8716)
(Release ID: 2114018)
Visitor Counter : 10