وزارت دفاع
بھارت – اٹلی عسکری کو آپریشن گروپ کے 13ویں ایڈیشن کی میٹنگ روم میں اختتام پذیر ہوئی
Posted On:
22 MAR 2025 2:00PM by PIB Delhi
بھارت – اٹلی عسکری کو آپریشن گروپ کے 13ویں ایڈیشن کی میٹنگ کا کامیاب اہتمام اٹلی کے شہر روم میں 20 سے 21 مارچ 2025 کو کیا گیا۔ اس کی مشترکہ صدارت کے فرائض بھارت کی نمائندگی کرنے والے، صدارت دفاتر سے ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف آئی ڈی سی (اے)، انٹیگریٹڈ ڈفینس اسٹاف (صدر دفتر آئی ڈی ایس)، اور اٹلی کی نمائندگی کرنے والے، اسٹریٹجک ڈائرکشن اینڈ ملٹری کوآپریشن ڈویژں آف دی اٹیلین ڈفینس جنرل اسٹاف نے کی۔
تبادلہ خیال عسکری شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات کو وسیع تر کرنے کے نئے راستوں کی شناخت پر مرتکز تھا۔ ایجنڈے کے کلیدی نکات میں پروگراموں کے افزوں تبادلے، اہلیت سازی کی کوششیں اور بھارت اور اٹلی کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط باہمی تعاون شامل تھے۔ میٹنگ میں جاری دفاعی سرگرمیوں ، ان کی پیشرفت اور مستقبل میں باہمی گفت و شنید میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ایم سی جی دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی باہمی تعاون میں اضافے کے لیے ایک کلیدی ادارہ جاتی میکنزم کے طور پر کام کرتا ہے، اور فوج سے فوج کے درمیان مضبوط روابط اور تزویراتی اشتراک کو فروغ دیتا ہے۔
VXC9.jpg)
S555.jpg)
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8720
(Release ID: 2113994)
Visitor Counter : 32