شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
این ایس او انڈیا اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے حقیقی دنیا کے ڈیٹا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہیکاتھون کا آغاز کیا
Posted On:
21 MAR 2025 4:33PM by PIB Delhi
این ایس او، انڈیا اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر تین روزہ ہیکاتھون کا آج سے آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے کیمپس میں آغاز ہوا۔
ہیکاتھون کو زبردست پزیرائی ملی ہے اور اس نے پریکٹیشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ملک بھر سے روشن نوجوان ذہنوں کو اکٹھا کیا ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں کے پانچ ارکان پر مشتمل کل 700 ٹیموں نے سرکاری اعداد و شمار کے شعبے میں اے آئی/ایم ایل کے اطلاق سے متعلق استعمال کے تین کیسزکے لیے درخواست دی۔ 700 ٹیموں میں سے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، تھاپر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، وی آئی ٹی ویلور، دہلییونیورسٹی، راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، پلاکشا یونیورسٹی، پلاکشا یونیورسٹی، ممبئی، وغیرہ کے لیے شارٹ لسٹ میں 19 ٹیمیں شامل ہیں۔ 36 گھنٹے کی ہیکاتھون میں شرکت آج سے شروع ہوئی۔
افتتاحی سیشن کے دوران، اے ڈی جی ایم او ایس پی آئی نےاین ایس او، انڈیا کے جدید کاری کے اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں ڈیٹا انوویشن لیب،ای سانکھیہ کی پورٹل وغیرہ شامل ہیں، پالیسی اور گورننس کی تشکیل میں ڈیٹا پر مبنی حل کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ وکست بھارت کے لیے ملک کی تعمیر میں شراکت کے جذبے کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں اور سخت تجزیہ کے ساتھ مسائل سے رجوع کریں۔ انہوں نے ہیکاتھون کے لیےایم او ایس پی آئی کے ساتھ تعاون کرنے پر ڈاکٹر رجت مونا اورآئی آئی ٹی گاندھی نگر کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر رجت مونا، ڈائرکٹر، آئی آئی ٹی گاندھی نگر نے سرکاری اعدادوشمار کو بہتر بنانے کے لیےاے آئی اور ڈیٹا کی جدت طرازی کے استعمال کے لیےایم او ایس پی آئی کی تعریف کی۔ انہوں نے اس ہیکاتھون کے لیے وزارت کی طرف سے شیئر کیے گئے مسائل سے متعلق بیانات کی تعریف کی جو کہ حقیقی دنیا کے شماریاتی مسائل سے بہت زیادہ متعلقہ ہیں۔ انہوں نے تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ نتیجہ حقیقی دنیا کے منظر نامے میں مسائل کو حل کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ تمام طلباء فاتح ہوں گے، یا تو انعام جیت کر یا اپنے علم میں اضافہ کر کے۔ انہوں نے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ڈیٹا سائنس اور تجزیات کے شعبے میں اختراعی آئیڈیاز کے ساتھ تعاون کریں ۔ این ایس او انڈیا کے کئی سینئر افسران اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر اور دیگر اداروں کے فیکلٹی ممبران بھی اس اقدام کی حوصلہ افزائی اور حمایت کے لیے موجود تھے۔

یہ ایونٹ جدت، تعاون اور سیکھنے کے لیے ایک دلچسپ پلیٹ فارم بننے کا وعدہ کرتا ہے، جو شماریاتی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں مستقبل میں پیشرفت کی منزلیں طے کرے گا۔ ہیکاتھون کا اختتام 23 مارچ 2025 کو فاتحین کے اعلان کے ساتھ ہوگا۔
************
ش ح ۔ ف ا۔ م ص
(U:8680)
(Release ID: 2113869)
Visitor Counter : 32