اسٹیل کی وزارت
اسٹیل مینوفیکچرنگ کو سرسبز و شاداب بنانے کے طریقہ کار کو اختیار کرنا
Posted On:
21 MAR 2025 1:53PM by PIB Delhi
ملک میں گرین اسٹیل مینوفیکچرنگ کو اپنانے کے لیے حکومت کی طرف سے مالی تعاون سمیت کئے گئے مخصوص اقدامات درج ذیل ہیں:-
- وزارت نے کم اخراج والے اسٹیل کی وضاحت اور درجہ بندی کی خاطر معیارات فراہم کرنے کے لیے گرین اسٹیل کے لیے ٹیکسانومی جاری کی ہے۔
- اسٹیل کی وزارت نے اس مقصد کے لیے وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی 14 ٹاسک فورسز کی سفارشات کے مطابق ’’ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کو سرسبز و شاداب بنانا: روڈ میپ اور ایکشن پلان‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جو 2070 تک نیٹ صفر کے ہدف کے حصول کے لیے گرین اسٹیل اور پائیداری کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل فراہم کرتی ہے۔ یہ رپورٹ اسٹیل کی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
- اسٹیل کی وزارت کو 455 کروڑ روپے کی رقم دی گئی ہے تاکہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت مالی سال 2029-30 تک اسٹیل کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے آزمائشی پروجیکٹوں کو نافذ کیا جاسکے ۔ اسٹیل کی وزارت نے اس مشن کے تحت کوئلے اور کوک کی کھپت کو کم کرنے کے لیے عمودی شافٹ میں 100 فیصد ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے ڈی آر آئی بنانے کے لیے دو آزمائشی پروجیکٹ اور موجودہ بلاسٹ فرنس میں ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے ایک آزمائشی پروجیکٹ دیا ہے۔
- نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعہ جنوری 2010 میں شروع کیا گیا قومی شمسی مشن، شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے میں اور اسٹیل کی صنعت کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اسٹیل کی وزارت کے سی پی ایس ایز ، نامور ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ، جس میں آسٹریلیا سے ایم /ایس بی ایچ پی، جرمنی سے ایم / ایس ایس ایم ایس، برطانیہ سے ایم / ایس پرائمٹل ٹیکنالوجیز، بیلجیم سے ایم ایس / جان کوکرل انڈیا لمیٹڈ، ایم / ایس رام چرن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، مدراس، کم کاربن اسٹیل کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے آئی آئی ٹی ، بمبئی اور گریٹ ایسٹرن انرجی کارپوریشن لمیٹڈ کا نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان کاربن کیپچر اینڈ یوٹیلائزیشن (این سی او ای – سی سی یو) شامل ہیں۔
یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی ر اجو سری نواسا ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ م م ع ۔ م الف۔
U.No - 8655
(Release ID: 2113649)
Visitor Counter : 19