وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

قدیم فرقوں کا احیاء

Posted On: 20 MAR 2025 5:18PM by PIB Delhi

کمبھ میلہ ہندوؤں کے لیے ایک اہم یاتری تہوار ہے اور دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے، جہاں لاکھوں عقیدت مند مقدس ندیوں میں نہانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ اس تقریب کے دوران، بہت سے قدیم فرقے، روحانی تنظیمیں اور مذہبی رہنما ان رسومات، روایات اور طریقوں کو انجام دینے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں جو اکثر صدیوں سے چلی آ رہی ہیں۔

ہندوستان میں قدیم فرقوں کا احیاء ثقافتی اور روحانی ورثے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور جدید مذہبی چیلنجوں کے درمیان گہرے معنی کی تلاش جیسے عوامل سے کارفرما ہے۔ سوشل میڈیا اور مذہبی سیاحت نے بھی ان فرقوں کے بارے میں بیداری پھیلانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ یہ حیات نو عصری معاشرے میں اہم ہے کیونکہ یہ روایتی طریقوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے، مادیت کا متبادل فراہم کرتا ہے، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور ہندوستان کی ثقافتی جڑوں میں قومی فخر کو مضبوط کرتا ہے۔

حکومت کمبھ میلہ جیسی تقریبات کی حمایت کرتی ہے، جو ہندوستان کی جامعیت اور ثقافتی تنوع کو فروغ دیتے ہوئے قدیم فرقوں کی روایات کو محفوظ رکھتی ہے۔ وزارت ثقافت کاشی تمل سنگم، مادھو پور گھیر، سوراشٹرا تمل سنگم، راشٹریہ سنسکرت مہوتسو وغیرہ جیسے کئی ثقافتی تہواروں/ایونٹس کا بھی اہتمام کرتی ہے/سپورٹ کرتی ہے جہاں قدیم فرقوں سمیت تمام قسم کے ناظرین وسامعین شرکت کرتے ہیں، اس طرح جامعیت اور ثقافتی تنوع کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

یہ اطلاع مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج ایوان بالا- راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح- ظ ا

UR No 8612


(Release ID: 2113450) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi