وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پرشاد اسکیم

Posted On: 20 MAR 2025 5:15PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت "مذہبی مقامات کے احیاء اور روحانی، ثقافتی  نمو کی مہم" (پرشاد) کے تحت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو شناخت شدہ یاتری مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت وزارت سیاحت نے 27 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 48 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں کی موجودہ صورتحال ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

پرشاد اسکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی ایک جامع، مربوط اور پائیدار طریقے سے کی جاتی ہے جس میں معاش، مہارت، صفائی، سلامتی، رسائی اور خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس اسکیم سے روزگار پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بیداری میں اضافہ ہوتا ہے اور مقامی کمیونٹیز کی مہارت اور صلاحیت کو فروغ ملتا ہے۔

پرشاد اسکیم کے تحت کامیاب اقدامات/مداخلت جنہوں نے یاتریوں کی سیاحت پر نمایاں اثر ڈالا ہے اور اس طرح یاتریوں کے تجربے کو تقویت بخشی ہے ان میں سیاحتی سہولت مراکز کی ترقی، ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو، کثیر المنزلہ کار پارکنگ، وقف پارکنگ ایریاز، اور گھاٹ وغیرہ کی ترقی شامل ہے۔ پائیداری، اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی مدد کے رہنما خطوط کے تحت عالمی پیمانے پر مشہور سیاحتی مراکز کی ترقی کے لیے 3295.76 کروڑ روپے کی رقم سے 23 ریاستوں میں 40 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں مشہور سیاحتی مراکز کو تیار کرنا، ان کی عالمی سطح پر برانڈنگ اور مارکیٹنگ کرنا ہے۔ اس اسکیم میں مقامی معیشت کی ترقی اور پائیدار سیاحتی منصوبوں کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

پرشاد اسکیم کے تحت، وزارت سیاحت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو شناخت شدہ یاتری مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

دونوں اسکیموں کے ذریعے، وزارت سیاحت کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپناتے ہوئے ملک کے سیاحتی منظرنامے کو بڑھانا ہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8607


(Release ID: 2113418) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil