مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں 5جی کنیکٹیوٹی بڑھانے کے لیے حکومت کے اقدامات

Posted On: 19 MAR 2025 3:26PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پریم سانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے دور دراز علاقوں میں ٹیلی مواصلات کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) سے فنڈنگ ​​کے ساتھ درج ذیل پروجیکٹ شروع کیے ہیں:-

  1. شمال مشرقی خطہ، انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ جزیروں میں موبائل کنیکٹیویٹی کے لیے جامع ٹیلی کام ڈیولپمنٹ پلان (سی ٹی ڈی پی ، جس کی تخمینہ لاگت 4,050 کروڑ  روپے سے زیادہ ہے۔
  2. 13,179 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے پروجیکٹوں کے ساتھ بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ علاقوں اور خواہش مند اضلاع میں موبائل خدمات فراہم کرنے کی اسکیم۔
  • III. 26,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے پروجیکٹوں کے ساتھ غیر احاطہ شدہ دیہاتوں میں 4 جی موبائل خدمات فراہم کرنے کے لیے 100 فیصد کے 4جی پروجیکٹ۔
  1. گرام پنچایتوں (جی پیز) اور گاؤوں کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروجیکٹ۔

حکومت نے دور دراز اور قبائلی علاقوں سمیت ملک میں 5جی کنیکٹیویٹی بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات ذیل میں درج ہیں:-

  1. 5جی موبائل خدمات کے لیے سپیکٹرم کی نیلامی۔
  2. ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر)، بینک گارنٹیز (بی جیز) اور شرح سود کو معقول بنانے کے لیے مالی اصلاحات۔
  • III. 2022 اور اس کے بعد کی نیلامی میں حاصل کردہ اسپیکٹرم کے استعمال کے چارجز کو ہٹانا۔
  1. ایس اے سی ایف اے(ریڈیو فریکوئنسی ایلوکیشنز سے متعلق مشاورتی قائمہ کمیٹی) کیلئے کلیئرنس کے طریقہ کار کو آسان بنانا۔
  2. پی ایم گتی شکتی سنچار پورٹل اور آر او ڈبلیو (رائٹ آف وے) ضابطوں کا آغاز اور ٹیلی کام بنیادی ڈھانے کی تنصیب کو ہموار کرنے کیلئے آر او ڈبلیو کی اجازت اور منظوری۔
  3. چھوٹے سیل اور ٹیلی کمیونیکیشن لائن کی تنصیب کے لیے اسٹریٹ فرنیچر کے استعمال کے لیے مقررہ وقت کی اجازت۔

اکتوبر 2022 میں اس کے آغاز کے بعد سے، ملک بھر میں 4.69 لاکھ 5جی بیس ٹرانسیور اسٹیشنز (بی ٹی ایس سیز)نصب کیے گئے ہیں جو کہ دنیا میں 5جی موبائل خدمات میں سے ایک تیز ترین رول آؤٹ ہے۔ اس وقت ملک کے 99.6 فیصد اضلاع میں 5جی موبائل خدمات دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ گزشتہ مالی سال (24-2023) میں 2.95 لاکھ 5جی   بی ٹی ایسز قائم کیے گئے ہیں۔

*********

ش  ح  ۔ ش م ۔   م  الف

U. No. 8573


(Release ID: 2113177) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil