الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) ہندوستانی سیکورٹیز مارکیٹ میں غیر اعلانیہ اثاثوں کو کم کرنے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے ڈیجی لاکر کے ساتھ شراکت داری
ڈیجی لاکر اب ڈیمٹ ہولڈنگز، میچوول فنڈ اسٹیٹمنٹس اور کنسولیڈیٹڈ اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (سی اے ایس ) کو سپورٹ کرتا ہے
قانونی ورثاء کے لیے نامزدگی کی سہولت سیبی کی ریگولیٹڈ کے وائی سی رجسٹریشن ایجنسیوں (كے آر ایس) کے ساتھ متعارف کرائی گئی اثاثوں کی منتقلی میں آسانی کو یقینی بناتے ہوئے
Posted On:
19 MAR 2025 5:34PM by PIB Delhi
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے غیر دعوی شدہ مالیاتی اثاثوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے-’’ہندوستانی سکیورٹیز مارکیٹ میں غیر دعویدار اثاثوں کو کم کرنے کے لیے ڈیجی لاکر کو ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے طور پر استعمال کرنا‘‘۔ یہ اقدام سرمایہ کاروں کو اپنے ڈیمیٹ اور میوچل فنڈ ہولڈنگز کی معلومات کو ڈیجی لاکر (ایک معروف ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر) کے ذریعے ذخیرہ کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے، اس طرح سرمایہ کاروں اور ان کے خاندانوں/وارثوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
اقدام کی اہم جھلکیاں
- سیکیورٹیز ہولڈنگز تک رسائی: ڈیجی لاکر صارفین اب اپنے کنسولیڈیٹڈ اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (سی اے ایس) تک رسائی اور ذخیرہ کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے ڈیمٹ اکاؤنٹس سے شیئرز اور میوچل فنڈ یونٹس کے لیے ہولڈنگز کی تفصیلات بھی۔ یہ موجودہڈیجی لاکر خدمات کو وسعت دے گا جس میں پہلے سے ہی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، انشورنس پالیسی سرٹیفکیٹس اوراین پی ایس اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔
- ہموار رسائی کے لیے نامزدگی کی خصوصیت: صارفین ڈیجی لاکر ایپلیکیشن کے اندر ڈیٹا تک رسائی کے لیے نامزد شخص کا تقرر کر سکتے ہیں۔ صارف کی موت کی صورت میں ان نامزد افراد کو ڈیجی لاکر اکاؤنٹ تک صرف پڑھنے کے لیے رسائی دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ضروری مالی معلومات قانونی ورثاء تک آسانی سے پہنچ سکیں۔
- نامزد افراد کے لیے خودکار اطلاعات: کے وائی سی رجسٹریشن ایجنسیوں (كے آر ایس) کے ذریعے صارف کی موت کی اطلاع موصول ہونے پر – جو سیبی کے ساتھ رجسٹرڈ اور ریگولیٹ ہیں ڈیجی لاکر سسٹم ڈیٹا تک رسائی کے نامزد شخص کو خود بخود مطلع کر دے گا۔ توقع ہے کہ اس رسائی سے متعلقہ مالیاتی اداروں کے ساتھ ترسیل کے عمل کے آغاز میں سہولت ہوگی۔
- كے وائی سی رجسٹریشن ایجنسیوں (كے آر ایس) کا کردار: اس مرحلے پر کے آر ایس ڈیٹا تک رسائی کی تصدیق اور اندراج شدہ افراد کو اطلاعات بھیجنے کے لیے بنیادی ذریعہ کے طور پر کام کریں گے، اس طرح منتقلی کے ایک ہموار عمل کو یقینی بنائیں گے۔
یہ سرکلرسیبی- SEBI کی ویب سائٹ www.sebi.gov.in پر دستیاب ہے۔
سیبی-SEBI اورڈیجی لاکر کی شراکت داری
مالیاتی ریکارڈ تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کی سہولت فراہم کرتے ہوئےیہ طریقہ کار غیر دعوی شدہ اثاثوں کو کم کرنے اور ان اثاثوں کی شناخت کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا جو بصورت دیگر نامعلوم رہیں گے۔
*****
ش ح- ظ ا
UR No.8549
(Release ID: 2113056)
Visitor Counter : 13