خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوالات: طلباء کے لیے اسرو کے پروگرام

Posted On: 19 MAR 2025 4:02PM by PIB Delhi

خلائی سرگرمیوں نے ملک بھر کے لوگوں میں نمایاں دلچسپی پیدا کی ہے ۔

بیداری پیدا کرنا اور خلائی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا عام آدمی کی سماجی اور اقتصادی زندگی پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔ زراعت، آفات کے انتظام، موسم کی پیش گوئی، مواصلات، نیویگیشن اور ریموٹ سینسنگ جیسے شعبوں میں خلا پر مبنی ایپلی کیشنز بہتر معاش، بہتر وسائل کے انتظام اور بہتر رابطے میں معاون ہیں، جس سے مجموعی قومی ترقی کو فروغ ملتا ہے۔

اسرو باقاعدگی سے طلباء اور عام لوگوں کے لیے مختلف آؤٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے، تاکہ بیداری پیدا کی جا سکے اور اپنی کامیابی کی کہانیاں شیئر کی جا سکیں۔

آؤٹ ریچ کے مختلف اقدامات میں نمائشیں، لیکچرز، طلباء کی ورکشاپس، آن لائن کورسز  اور خصوصی پروگرام جیسے ’’ینگ سائنٹسٹ پروگرام (یوویکا) ‘‘ اور ’’اسپیس آن وہیلز‘‘ شامل ہیں۔ اسرو تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر ویبنار منعقد کرتا ہے  اور خلائی سائنس و ٹیکنالوجی میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پروگراموں کے ذریعے لوگوں کے ساتھ مصروف عمل رہتا ہے۔

چندریان مشنوں کی کامیابی نے ملک بھر میں طلبہ برادری کو نمایاں طور پر توانائی بخشی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہندوستان کے لونر (قمری) ایکسپلوریشن پروگراموں کی کامیابیوں نے طلباء میں خلائی سائنس اور فلکیات کے تئیں بے پناہ تجسس اور دلچسپی پیدا کی ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے طلباء کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترغیب دینے اور تربیت دینے کے لیے اترپردیش سمیت مختلف ریاستوں میں کئی تعلیمی آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیے ہیں۔ قابل ذکر اقدامات میں یوویکا شامل ہے، جس میں 2024 کے ایڈیشن کے لیے 700 سے زیادہ طلباء کا اندراج اور 2023 میں ریاست اتر پردیش سے 800 سے زیادہ اندراج ہوئے۔ اترپردیش میں رجسٹرڈ اسپیس ٹیوٹرز کے ذریعے اسرو نے 5000 سے زیادہ طلباء کے ساتھ کام کیا ہے۔ مزید برآں، اسپیس آن وہیلز بس اترپردیش میں تقریباً  10,000 طلباء اور عام لوگوں تک پہنچ چکی ہے ۔

اسرو کے مختلف تعلیمی پروگراموں کی تفصیلات اور اہلیت کے معیارات:

اے ۔ یووا وگیانی کاریہ کرم (یوویکا-ینگ سائنٹسٹ پروگرام)

  1. تفصیلات: نوویں جماعت کے پاس آؤٹ طلبا کو پیش نظر رکھا گیا ۔ یہ رہائشی پروگرام خلائی سائنس، ٹیکنالوجی  اور ایپلی کیشنز کا بنیادی علم ہینڈ آن سیشنز، ماہرانہ گفتگو  اور سہولیاتی دوروں کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔
  2. اہلیت:

کلاس 9 میں پڑھنے والے طلباء کے لیے کھلا (انتخابی سال کے یکم جنوری تک)

انتخاب تعلیمی کارکردگی ، سائنس میلوں ، اولمپیاڈز اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت پر مبنی ہوتا ہے۔

ب ۔ خلائی ٹیوٹر

  1. تفصیلات: اسرو نے نمائشوں، لیکچرز اور ورکشاپس کے ذریعے طلباء میں خلائی سائنس سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیے دلچسپی رکھنے والے تعلیمی اداروں، این جی اوز/ایس ٹی ای ایم اساتذہ کی نشان دہی کی ہے۔
  2.  اہلیت:
    خلائی ٹیوٹر کے طور پر اسرو کے ساتھ اندراج کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لیے کھلا ہے ۔

تمام عمر کے طلباء بیداری سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ج ۔ اسپیس آن وہیلز:

  1. تفصیلات: خلائی تھیم پر مبنی نمائشوں سے لیس موبائل نمائشی بس ۔
  2.  اہلیت:

تعلیمی اداروں میں اسپیس آن وہیلز کھڑی کی جائے گی تاکہ طلباء اور ان کے آس پاس کے لوگوں کے آنے جانے میں آسانی ہو۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

 

******

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8518


(Release ID: 2113015) Visitor Counter : 22