شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ڈیٹا ویژوئلائزیشن ہیکاتھون
Posted On:
19 MAR 2025 3:27PM by PIB Delhi
وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) مائی گو (MyGov) کے اشتراک سے 25فروری 2025 سے 31 مارچ2025 تک کی مدت کے دوران 'انوویٹ ود گو آئی ایسٹیٹس' کے زیر عنوان ڈیٹا ویژوئلائزیشن ہیکاتھون کا انعقاد کر رہی ہے۔ تسلیم شدہ اور بونافائیڈ ہندوستانی یونیورسٹیوں، کالجوں اور اداروں میں زیر تعلیم انڈرگریجویٹ (یو جی) / پوسٹ گریجویٹ (پی جی) ڈگری / ڈپلومہ یا اس کے مساوی کورسز کے طلبہ وطالبات، فی الحال اندراج شدہ ریسرچ ایسوسی ایٹس یا مالی سال 25-2024 میں مذکورہ بالا ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اس ہیکاتھون میں شریک ہونے کے اہل ہیں۔
وزارت شماریات کی طرف سے تیار کیے جانے والے ڈیٹا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور طلبہ اور محققین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہیکاتھون کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے، جس میں اے آئی/ایم ایل شامل ہو سکتا ہے، ڈیٹا ویژوئلائزیشن کے واسطے ڈیٹا کو اپنے تجزیاتی کاموں کے لیے استعمال کریں۔ یہ ویژوئلائزیشن ڈیٹا سے حاصل کردہ معلومات کو پھیلانے میں مدد گار ثابت ہوگا، جو محققین اور پالیسی سازوں کے ذریعہ مزید استعمال کیے جائیں گے۔
ایم او ایس پی آئی نے ہندوستان میں طلبہ وطالبات اور محققین کے درمیان ڈیٹا کی خواندگی اور شماریات کے تجزیہ کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- وزارت شماریات کی طرف سے تیار کیے جانے والے سرکاری ڈیٹا وزارت کی ویب سائٹ پر شائع کیے جاتے ہیں اور طلبہ وطالبات اور محققین کے استعمال کے لیے وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے بھی نشر کیے جاتے ہیں۔
- ایم او ایس پی آئی 'سرکاری شماریات میں قومی انٹرن شپ' پروگرام کے تحت تسلیم شدہ اداروں / یونیورسٹیوں / تحقیقی اداروں میں زیر تعلیم یا فارغ التحصیل گریجویٹ / پوسٹ گریجویٹ طلبہ یا ریسرچ اسکالرز کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
- ایم او ایس پی آئی اپنی صلاحیت سازی کی اسکیم کے گرانٹ ان ایڈ کے تحت مالی مدد فراہم کرکے سرکاری اعداد و شمار میں تحقیق کو فروغ دیتا ہے۔
- نیشنل اسٹیٹسٹیکل سسٹم ٹریننگ اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے) مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے شعبوں کے سربراہوں اور شماریات / معاشیات / سماجی علوم کے محکموں کے یو جی/پی جی طلبہ کے لیے سرکاری ڈیٹا سے متعلق ایک ہفتے کا بیداری پروگرام منعقد کرتی ہے۔
- این ایس ایس ٹی اے بھی یونیورسٹیوں / کالجوں کے کیمپس میں شماریات / معاشیات / سماجی علوم کے شعبوں کے یو جی/پی جی طلبہ کے لیے سرکاری ڈیٹا پر ایک روزہ بیداری ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ش ع ۔ن م۔
U-8529
(Release ID: 2112948)
Visitor Counter : 20