وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری کے شعبے میں پرائیویٹ شراکت داری کا خاکہ
Posted On:
19 MAR 2025 2:09PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی پیداوار کے مرکزی وزیر مملکت، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 19 مارچ 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی پیداوار (ڈی اے ایچ ڈی) نے مویشی پروری کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 2013 میں مویشی پروری سے متعلق قومی پالیسی تشکیل دی ہے۔ ان چیلنجوں میں خوراک اور چارے کی کمی، کم پیداواری صلاحیت، مویشیوں کی صحت، مویشی اور ماحولیات، آگاہی میں کمی اور مارکیٹنگ، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے لیے ناکافی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔
پالیسی کا مقصد کاشتکاروں کی روزی روٹی کو بہتر بناتے ہوئے مویشیوں کی پیداواری صلاحیت اور پیداوار میں پائیدار اضافہ کرنا ہے۔ یہ تحقیق اور ترقی کے اقدامات کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ اس شعبے میں پیداواریت، حیاتیاتی تحفظ اور منافع کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ پالیسی مقامی مویشیوں اور پولٹری کی نسلوں کے تحفظ اور جینیاتی بہتری کو فروغ دیتی ہے۔ اس کا مقصد مویشیوں کی غذائیت کی ضروریات کو پورا کرنے اور زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے خوراک اور چارے کی دستیابی کو بڑھانا بھی ہے۔
مویشی پروری سے متعلق قومی مشن (این ایل ایم) کو2014-15 سے مویشی پروری سے متعلق قومی پالیسی 2013 کی طرز پر نافذ کیا جا رہا ہے جس میں مالی مدد فراہم کر کے خوراک اور چارے کی ترقی کے لیے سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں، جن میں مالی امداد، خطرے سے دوچار نسلوں کے تحفظ اور کاشتکاروں کو روزی روٹی کی ترقی کے لیے افزائش نسل کا ذخیرہ فراہم کیا گیا تھا۔ 22-2021 میں ازسرنو تشکیل دیا گئے این ایل ایم کے تین ذیلی مشن ہیں۔
- مویشیوں اور پولٹری کی نسل کی ترقی سے متعلق ذیلی مشن نے نسلی افزائش کے فارموں کے قیام کے لیے 50 فیصد سرمایہ سبسڈی فراہم کرتے ہوئے این ایل ایم-انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی-این ایل ایم) کے ذریعے پولٹری ، بھیڑ ، بکری اور خنزیر میں صنعت کاری کی ترقی اور نسل کی بہتری پر تیزی سے توجہ دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔
- خوراک اور چارے کی ترقی پر ذیلی مشن خوراک اور چارے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت معیاری (بریڈر، فاؤنڈیشن اور سرٹیفائیڈ) چارے کے بیجوں کی تیاری کے لیے سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے، اس کے علاوہ چارے کی ترقی میں کاروبار کو فروغ دے رہی ہے۔
- مویشی پروری کے بیمہ کے ساتھ توسیع اور اختراع کے ذیلی مشن کو تحقیق اور اختراع کی سرگرمی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے ۔ گھوڑوں، اونٹوں اور گدھوں کی مقامی نسلوں کے تحفظ اور جینیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ بیکار زمینوں اور انحطاط شدہ جنگلاتی زمینوں سے چارے کی ترقی، اور چارے کے بیجوں کی پروسیسنگ میں کاروبار کو شامل کرکے اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے فروری 2024 میں اسکیم میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی محکمہ نے نجی صنعتوں کے تعاون سے ہائلی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایچ پی اے آئی) سے پاک پولٹری کمپارٹمنٹس کے قیام کے لیے پی پی پی طریقہ کاراپنایا ہے۔ ان کمپارٹمنٹس کا انتظام نجی اداروں کے ذریعہ کیا جاتا ہے جو نگرانی کے اقدامات سمیت سخت حیاتیاتی تحفظ کےپروٹوکول پر عمل کرتے ہیں۔ یہ پہل ملک کے دیگر حصوں میں اس بیماری کے پھیلنے کے دوران بھی پولٹری اور پولٹری مصنوعات کی برآمد ات میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
مویشی پروری سے متعلق قومی مشن ( این ایل ایم) کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام ( ای ڈی پی) کے تحت، مرکزی حکومت نسلی افزائش کے لیے فارموں کے قیام کے لیے 50 فیصد کیپٹل سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ مستفید ہونے والوں میں انفرادی کسان، کاشتکار تنظیمیں ( ایف پی اوز)، فارمرز کوآپریٹو سوسائٹیز ( ایف سی اوز)، مشترکہ ذمہ داری گروپس ( جے ایل جیز) اور سیکشن 8 کے تحت کمپنیاں شامل ہیں۔ اسی طرح خوراک اور چارے کے یونٹس کے قیام کے لیے50 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے جس میں چارے کی پیداوار، ٹوٹل مکسڈ راشن (ٹی ایم آر) پلانٹس، اور چارے کے بیج کی پروسیسنگ اور گریڈنگ کے بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔این ایل ایم-ای ڈی پی کے تحت، 2381.12 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ، 1,098.63 کروڑ روپے کی سبسڈی کے ساتھ کل 3295 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی معیاری چارے کے بیج کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے، مرکزی حکومت اور تصدیق شدہ، فاؤنڈیشن اور بریڈر بیج کی تیاری میں مصروف دیگر معتبر اداروں کے لیے 100 فیصد مالی امداد دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کی پیداوار (ڈی اے ایچ ڈی) پرائیویٹ شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مویشی پروری ،بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف )کانفاذ کر رہا ہے۔ یہ فنڈ انفرادی کاروباریوں، نجی کمپنیوں، ایم ایس ایمز، فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز ( ایف پی اوز)، سیکشن 8 کی کمپنیوں، اور ڈیری کوآپریٹیو کی سرمایہ کاری کو ترغیب دیتا ہے۔اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت، مرکزی حکومت قرضوں پر تین فیصد (3 فیصد) سود کی رعایت فراہم کرتی ہے، جس سے اہل اداروں کو کسی بھی شیڈول بینک، نابارڈ، این سی ڈی سی یا این ڈی ڈی بی سے پروجیکٹ لاگت کے 90 فیصد تک مدتی قرض حاصل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ اے ایچ آئی ڈی ایف ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے بنیادی ڈھانچے کے قیام، گوشت کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے بنیادی ڈھانچے، جانوروں کے خوراک کے پلانٹس، مویشیوں، بھینسوں، بھیڑوں، بکریوں اور خنزیر کے لیے نسل کی بہتری اور افزائش نسل کے فارم، ویٹرنری ویکسین اور منشیات کی پیداوار کی سہولیات، جانوروں کے فضلے سے کمائی کے انتظام (ایگری ویسٹ منیجمنٹ )اور پرائمری وول پروسیسنگ انفراسٹرکچرمیں معاونت کرتا ہے۔ اے ایچ آئی ڈی ایف ویٹرنری ادویات اور ویکسین کے بنیادی ڈھانچے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کرتا ہے، جس سے ہندوستان میں مویشیوں کی صحت اور پیداواری ماحولیاتی نظام کو مزید تقویت ملتی ہے۔ اب تک، 293 کروڑ روپے کی سود میں مالی اعانت نے اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت 353 پروجیکٹوں میں 16582 کروڑ روپےکی کل سرمایہ کاری کو متوجہ کیا ہے۔
******
)ش ح – م ش - م ذ(
U.N. 8507
(Release ID: 2112748)
Visitor Counter : 21