وزارت دفاع
قوم کو سب سے پہلے رکھیں، متحد رہیں، ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں اور مقررہ اہداف کی طرف بے خوف ہو کر آگے بڑھیں: میجر باب کھٹھنگ میموریل تقریب میں وزیر دفاع کا واضح اعلان
Posted On:
19 MAR 2025 1:12PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لوگوں سے ہمیشہ قوم کو اولیت دینے، متحد رہنے، ایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اور اپنے مقاصد کے حصول کی طرف بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے، جو کہ ایک غیر معمولی شخصیت میجر باب کھٹھنگ کے بنیادی اصول تھے جنہوں نے شمال مشرقی خطہ اور قومی سلامتی میں انمول رول ادا کیا۔ وزیر دفاع 19 مارچ 2025 کو دہلی کینٹ میں ہندوستانی فوج، آسام رائفلز اور یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوشن آف انڈیا (یو ایس آئی) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ میجر باب کھٹھنگ میموریل ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن سے خطاب کر رہے تھے تاکہ مایہ ناز شخصیت کی زندگی اور وراثت کا احترام کیا جا سکے۔
میجر باب کھٹھنگ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان خوش قسمت رہا ہے کہ یہ ایسی ممتاز شخصیات کا گھر ہے جن کے لیے ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری سب سے اہم ہے۔ انہوں نے میجر کھٹھنگ کو ہندوستان کا عظیم فرزند قرار دیا جنہوں نے میدان جنگ میں اپنی بہادری اور سفارت کاری کے میدان میں مہارت سے ملک کی تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی عظیم شخصیات کے نظریات اور اصولوں کو اپنائیں ۔
رکشا منتری نے نہ صرف توانگ بلکہ پورے شمال مشرقی خطہ کو یکجا کرنے، ترقی دینے اور دوبارہ تعمیر کرنے میں میجر کھتھنگ کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا:’’میجر باب کھتھنگ نے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جو انہوں نے شمال مشرق کے لئے کیا ہے، جیسا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے قومی سطح پر کیا تھا،‘‘
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میجر باب کھٹھنگ نے ایک بھی گولی چلائے بغیر توانگ کے ہندوستان میں انضمام کو مؤثر طریقے سے انجام دیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ایسے انقلابیوں کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے سب سے بڑی رکاوٹ - آرٹیکل 370 کو ہٹا کر مکمل طور پر ہندوستان میں ضم کر دیا ہے - ایک بھی گولی چلائے بغیر، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ کام پرامن طریقے سے کیا گیا۔‘‘
جناب راج ناتھ سنگھ نے خاص طور پر سشستر سیما بل اور ناگالینڈ آرمڈ پولیس کی تشکیل اور اس طرح کی دیگر اصلاحات میں میجر کھٹھنگ کے تعاون اور ان کی انتظامی مہارت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسی طرز پر حکومت انتظامی اصلاحات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا:’’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ اور ’گڈ گورننس‘ کے ذریعے، ہم نے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ اور ’جن دھن، آدھار، موبائل (جے اے ایم) تثلیث کے ذریعے عوام اور حکومت کے درمیان فرق کو کم کیا ہے، آج انتظامیہ زیادہ لوگوں پر مبنی ہو گئی ہے،‘
وزیر دفاع نے نشاندہی کی کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میجر کھٹھنگ جیسی شخصیات کی سفارتی صلاحیتوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا:’’آج، ہندوستان اپنی ہارڈ پاور اور سافٹ پاور کے درمیان توازن برقرار رکھے ہوئے ہے کہ ہندوستان نے اپنی عالمی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے، جبکہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کو بین الاقوامی فورمز پر سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا۔‘‘
جناب راج ناتھ سنگھ نے اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ میجر کھٹھنگ جیسی شخصیات کی تنظیمی صلاحیتوں کی بدولت ہندوستان مزید بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے 2047 تک بھارت کو وکست بھارت میں تبدیل کرنے کے لیے منظم رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر دفاع نے اکتوبر 2024 میں توانگ میں میجر رالینگناو ’باب‘ کھٹھنگ ’میوزیم آف ویلور‘ کا عملی طور پر افتتاح کیا تھا۔ وہ توانگ کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن خراب موسم کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ انہوں نے آسام کے تیز پور میں 4 کور ہیڈ کوارٹر سے افتتاح کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے شمال مشرقی خطہ کے باشندوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی جو مشکل حالات میں رہنے کے باوجود قوم کی تعمیر میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں شمال مشرق کے کردار کو تسلیم کیا اور خطے کی شراکت اور اس کی ترقی کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’ہم نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے 13,000 فٹ کی بلندی پر تعمیر کی گئی سیلا ٹنل کو اروناچل پردیش کے توانگ سے جوڑنے کے علاوہ، اروناچل فرنٹیئر ہائی وے کو کھولنے سے پورے شمال مشرقی علاقے کے ساتھ رابطے کو بڑھانے میں بڑا کردار ادا کیا جائے گا۔ لانگ ہندوستان کے لیے ایک اسٹریٹجک اور اقتصادی اثاثہ کے طور پر کام کرے گا۔‘‘
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کا نتیجہ ہے کہ شمال مشرق تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پرتشدد واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز کی طرف سے جاری کردہ ’2025 میں دیکھنے کے لیے 52 مقامات‘ کی فہرست کا حوالہ دیا، جس نے آسام کو چوتھے نمبر پر رکھا ہے۔
تقریب کے دوران، جناب راج ناتھ سنگھ نے خصوصی طور پر تیار کردہ فوٹو گیلری کا دورہ کیا جس میں میجر باب کھٹھنگ کی نمایاں کامیابیوں اور پائیدار میراث کی منظر کشی کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک فلم کی نمائش میں بھی شرکت کی جس میں میجر کھٹھنگ کی زندگی اور خدمات کے اہم لمحات کو دکھایا گیا تھا۔
اس تقریب میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلی جناب پیما کھانڈو، ممبر پارلیمنٹ جناب الفریڈ کننگم آرتھر، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، ڈائریکٹر جنرل آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل وکاس لکھیرا اور ڈی جی، بی کے آر شرما سمیت معزز شخصیات موجود تھیں۔
سابق ڈی جی، آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پی سی نائر (ریٹائرڈ) نے’’میجر باب کھٹھنگ کی توانگ کی مہم کے مضمرات کو سمجھنا‘‘ موضوع پر کلیدی خطبہ دیا۔ ان کے خطاب نے میجر کھٹھنگ کی مہم کے تزویراتی اثرات اور قومی سلامتی پر اس کے دیرپا اثرات کے بارے میں گہری معلومات فراہم کی۔
میجر باب کھٹھنگ کے بیٹے جناب جان کھٹھنگ نے اپنے والد کی شاندار زندگی اور میراث کے بارے میں دلی یادیں شیئر کیں، جس نے یادگاری تقریب میں ایک ذاتی جہت کا اضافہ کیا۔ اس تقریب میں گروپوں کی طرف سے شاندار ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا، جس میں شمال مشرق کے امیر اور متنوع ورثے کی نمائش کی گئی۔
*********************
UR-8502
(ش ح۔ع و۔ش ہ ب)
(Release ID: 2112713)
Visitor Counter : 44