زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نامیاتی کاشتکاری پر قومی سیمیناراورنمائش

Posted On: 19 MAR 2025 12:59PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ (این سی او این ایف)، غازی آباد، وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود، حکومت ہند کے زیراہتمام اپنے کیمپس میں 18 سے 19 مارچ، 2025 تک تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے نامیاتی کاشتکاری پر دو روزہ قومی سیمینار اور نمائش کا انعقاد کر رہا ہے۔ قومی سیمینار کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈروں کو اکٹھا کرنا اور پائیدار زرعی طریقوں پر غور کرنا ہے۔ اس سے پالیسی امور، فارمولیشنز کے لیے مفید سفارشات کرنے اور کاشتکاروں کو بنیادی اور جدید ترین تکنیکی معلومات فراہم کرکے اور زمین کی صحت، پائیدار پیداوار، قدر میں اضافے اور مارکیٹنگ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہی پیدا کرکے نامیاتی کاشتکاری کی مشق کرنے کی ترغیب دینے میں بھی مدد ملے گی۔ آئی سی اے آراور کے وی کے کے سائنسدانوں سمیت 200 سے زیادہ اسٹیک ہولڈر اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

*********************

UR-8498

(ش ح۔ع  و۔ش ہ ب)


(Release ID: 2112674)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati