بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی بھوٹان کے الیکشن کمشنر یوگین چیوانگ سے ملاقات

Posted On: 18 MAR 2025 9:36PM by PIB Delhi

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار نے  الیکشن کمشنر ز( ای سیز) ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ آج ای سی آئی میں بھوٹان کے الیکشن کمشنر  جناب  یوگین چیوانگ  کے دورے کے دوران  ملاقات کی۔

یہ  ملاقات آئی آئی آئی ڈی ای ایم، نئی دہلی میں بھوٹان سے تعلق رکھنے والے 40 سینئر اور درمیانی سطح  کے افسران کے لیے انتخابی انتظامیہ سے متعلق 2 ہفتے کے صلاحیت سازی  سے متعلق رہائشی  پروگرام کے تحت منعقد ہوئی۔ بھوٹان کے معزز الیکشن کمشنر بھی اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ذریعے 10 سے 21 مارچ 2025 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

 مذاکرات اور کیس اسٹڈی پر مبنی تربیتی پروگرام انتخابی انتظام کے اہم پہلوؤں  بشمول جمہوریت کے بنیادی اصول، ووٹر رجسٹریشن، اسٹریٹجک اور آپریشنل منصوبہ بندی، پارٹی فائنانس، اور مہم کے اخراجات کا احاطہ کرتا ہے ۔ تربیت کے عنوانات میں ووٹنگ  کے دن کے انتظامات، رائے دہندگان کی آگاہی، آئی ٹی ایپلی کیشنز، صنفی شمولیت، انتخابی نتائج کی  نشریات ، انتخابی سالمیت وغیرہ شامل ہیں۔ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ماڈیول بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ سیشنز کی قیادت سی ای اوز ، الیکشن کمیشن کے سینئر ماہرین، قومی سطح کے ماسٹر ٹرینرز (این ایل ایم ٹیز)  اور دیگر آزاد ماہرین کرتے ہیں۔

اس طرح کے بین الاقوامی تربیتی پروگرام الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تحت آئی آئی آئی ڈی ای ایم کا باقاعدہ حصہ ہیں۔

***

)ش ح –    م ش      -  م ذ(

U.N. 8492


(Release ID: 2112659) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Bengali