وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
پی ایم ایم کے ایس وائی کے تحت استفادہ کنندہ خواتین
Posted On:
18 MAR 2025 3:51PM by PIB Delhi
ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا محکمہ ماہی گیری حالیہ جاری پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت مرکزی شعبے کی نئی ذیلی اسکیم پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی سہ یوجنا (پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی) کو مالی سال 24 – 2023 سے مالی سال 27 – 2026 تک چار سال کی مدت کے لیے 6000 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ نافذ کر رہا ہے۔
پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی کے تحت، ذیلی اسکیم میں حسب ذیل مدد فراہم کی جاتی ہے: (i) نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ماہی گیروں، مچھلی کے کسانوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو کام پر مبنی ڈیجیٹل شناخت فراہم کرکے ماہی گیری کے شعبے کے غیر منظم حصے کو مستقل بنانا؛ (ii) ادارہ جاتی کریڈٹ تک رسائی کی سہولت مہیا کرنا، (iii) پریمیم کا 40 فیصد (25,000 روپے فی ہیکٹر، یا 4 ہیکٹر کے لیے 1 لاکھ روپے فی کسان فراہم کرکے کسانوں کو 'یکمشت مراعات' فراہم کرکے آبی زراعتی بیمہ کو اپنانے کی ترغیب، ایس سی/ایس ٹی اور استفادہ کنندہ خواتین کو اضافی 10فیصد مراعات ملتی ہیں؛ (iv) مائیکرو انٹرپرائز کے لیے پرفارمنس گرانٹ کے ذریعے جزو 2 کے تحت ماہی گیری کی ویلیو چین کی استعداد کار میں بہتری کرنا، کل سرمایہ کاری کا 25 فیصد یا 35 لاکھ، جو بھی کم ہو، جنرل زمرے کے لیے، اور کل سرمایہ کاری کا 35 فیصد یا 45 لاکھ روپے، جو بھی کم ہو، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین کی زیر ملکیت مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے۔ اس کے علاوہ، دیہی سطح کی تنظیموں اور ایس ایچ جی، ایف ایف پی او اور کوآپریٹیو اداروں کے لیے پرفارمنس گرانٹ کل سرمایہ کاری کا 35 فیصد یا 200 لاکھ روپے، جو بھی کم ہو، اس سے زیادہ نہیں ہوگی اور چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرائز یعنی پرفارمنس گرانٹ کے ذریعے جزو 3 کے تحت صارفین کو محفوظ مچھلی کی مصنوعات کی سپلائی چین کے قیام کے لیے، کل سرمایہ کاری کا 25 فیصد یا 35 لاکھ روپے، جو بھی مائیکرو انٹرپرائز کے لحاظ سے کم ہو اور کل سرمایہ کاری کا 25 فیصد یا 75 لاکھ روپے، جو بھی جنرل زمرے کے لحاظ سے چھوٹے کاروبار کے لیے کم ہو اور کل سرمایہ کاری کا 35 فیصد یا 45 لاکھ روپے، جو بھی مائیکرو انٹرپرائز کے لحاظ سے کم ہو اور کل سرمایہ کاری کا 35 فیصد یا 100 لاکھ روپے، جو بھی کم ہو، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین چھوٹے کاروباریوں کے لیے۔ اس کے علاوہ، دیہی سطح کی تنظیموں اور ایس ایچ جی، ایف ایف پی او اور کوآپریٹیو اداروں کے لیے پرفارمنس گرانٹ کل سرمایہ کاری کا 35 فیصد یا 200 لاکھ روپے، جو بھی کم ہو، سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی، پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی کا مقصد مرد اور عورت کے لیے ملازمتوں کی تخلیق اور دیکھ بھال کے لئے بالترتیب 10,000 روپے اور 15,000 روپے سالانہ کی رقم فراہم کرنا ہے جو کل اہل گرانٹ کے 50% کی حد سے مشروط ہے۔
مزید برآں ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ ماہی گیری نے 11.09.2024 کو پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی کے تحت نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (این ایف ڈی پی) کا آغاز کیا ہے۔ این ایف ڈی پی کا مقصد ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کے لیے کام پر مبنی ڈیجیٹل شناخت اور ڈیٹا بیس کے ذریعے ہندوستانی ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے کو رسمی شکل دینا ہے۔ یہ ادارہ جاتی قرض تک رسائی، ماہی گیری کے کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے، آبی زراعت کے بیمہ کی حوصلہ افزائی، کارکردگی پر مبنی ترغیبات، ماہی گیری کے ٹریس ایبلٹی سسٹم اور تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے 'ون اسٹاپ' حل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ این ایف ڈی پی پر اب تک 20,25,676 ماہی گیروں، مچھلی پرور کسانوں اور دیگر فریقوں نے اندراج کیا ہے جن میں آندھرا پردیش سے 209850 اندراجات شامل ہیں۔ ان میں 56,165 خواتین، 8374 ایس سی مستفیدین اور 5075 ایس ٹی مستفیدین شامل ہیں۔ ضلع کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-1 میں فراہم کی گئی ہیں۔
این ایف ڈی پی کے تحت آبی زراعتی بیمہ، قرض کی سہولت، کارکردگی کی گرانٹ، ٹریسیبلیٹی اور تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے ماڈیول تیار کیا گیا ہے اور اسے لائیو کیا گیا ہے۔ استفادہ کنندہ این ایف ڈی پی پورٹل پر لاگ ان کر سکتا ہے اور فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ آج تک، آندھرا پردیش سے 13 درخواستوں سمیت آبی زراعتی بیمہ کے لیے 286 لیڈ درخواستیں مستفیدین کی طرف سے 716 ہیکٹر فارموں کا احاطہ کرتے ہوئے جمع کرائی گئی ہیں اور انہیں پورٹل پر بیمہ کمپنیوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ مزید برآں پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی کے تحت کمپونینٹ 2 کے تحت 6 درخواستوں اور کمپونینٹ 3 کے تحت 2 درخواستوں سمیت پرفارمنس گرانٹ کے لیے 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ابھی تک آندھرا پردیش سے پرفارمنس گرانٹ کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
ضمیمہ - I
آندھرا پردیش میں ضلع کے لحاظ س ے نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت رجسٹریشن کی تفصیلات
ضلع کا نام
|
خواتین کے اندراجات کی تعداد
|
مردوں کے اندراجات کی تعداد
|
کل اندراجات
|
ایس سی رجسٹریشن
|
ایس ٹی رجسٹریشن
|
الوری سیتاراما راجو
|
57
|
364
|
421
|
25
|
140
|
اناکاپلی
|
305
|
1126
|
1431
|
18
|
47
|
اننت پور
|
291
|
1692
|
1983
|
183
|
47
|
انمایا
|
8
|
150
|
158
|
8
|
17
|
باپٹلا
|
990
|
2076
|
3066
|
43
|
125
|
چتور
|
684
|
928
|
1612
|
224
|
138
|
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونسیما
|
4299
|
6363
|
10662
|
90
|
6
|
مشرقی گوداوری
|
12380
|
35557
|
47937
|
340
|
174
|
ایلورو
|
619
|
1352
|
1971
|
308
|
28
|
گنٹور
|
1574
|
7745
|
9319
|
658
|
807
|
کرشنا
|
11406
|
20778
|
32184
|
2202
|
594
|
کرنول
|
373
|
3450
|
3823
|
363
|
90
|
نندیال
|
63
|
327
|
390
|
17
|
16
|
این ٹی آر
|
193
|
362
|
555
|
122
|
24
|
پالناڈو
|
42
|
254
|
296
|
59
|
126
|
پاروتی پورم مانیم
|
73
|
617
|
690
|
34
|
338
|
پرکاسم
|
1952
|
7687
|
9639
|
305
|
212
|
سری پوٹی سریرامولو نیلور
|
3195
|
10355
|
13550
|
743
|
1058
|
سری ستھیا سائی۔
|
51
|
606
|
657
|
38
|
15
|
سریکاکولم
|
8547
|
17094
|
25641
|
65
|
64
|
تروپتی
|
572
|
2692
|
3264
|
241
|
287
|
وشاکھاپٹنم
|
5434
|
19673
|
25107
|
172
|
210
|
وجیا نگرم
|
1457
|
3547
|
5004
|
98
|
343
|
مغربی گوداوری
|
1495
|
8514
|
10009
|
1944
|
96
|
وائی۔ ایس۔ آر کڑپہ
|
105
|
376
|
481
|
74
|
73
|
کل
|
56165
|
153685
|
209850
|
8374
|
5075
|
یہ معلومات ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے 18 مارچ 2025 کو لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔
***
ش ح ۔ م ش ع۔ م ت
U - 8440
(Release ID: 2112550)
Visitor Counter : 26