وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے نئی دہلی میں نیدرلینڈ کے وزیر دفاع سے ملاقات کی


دونوں ممالک نے دفاعی صنعتی تعاون اور AI جیسے ڈومین میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کیے

Posted On: 18 MAR 2025 4:44PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں نیدرلینڈ کے وزیر دفاع جناب روبن بریکل مینس کے ساتھ ملاقات کی۔ انھوں نے دفاع، سیکورٹی، معلومات کے تبادلے، ہند-بحرالکاہل اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

دونوں وزرا نے دونوں ممالک کی مہارتوں، ٹیکنالوجی اور پیمانے میں تکمیل کو بہتر بناتے ہوئے جہاز سازی، آلات اور خلائی شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے متعلقہ دفاعی ٹیکنالوجی کے تحقیقی اداروں اور تنظیموں کو جوڑنے کے علاوہ مصنوعی ذہانت اور متعلقہ ٹیکنالوجی جیسے ڈومین میں مل کر کام کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے بعد X پر ایک پوسٹ میں، وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان نیدرلینڈ کے ساتھ اپنی دفاعی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

 

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 8456

 


(Release ID: 2112522) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil