وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم

Posted On: 18 MAR 2025 3:45PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کا محکمہ ماہی پروری جاری پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت مرکزی شعبے کی ایک نئی ذیلی اسکیم پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی سہ یوجنا (پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی) کو مالی سال 2023-24 سے مالی سال 2026-27 تک چار سال کی مدت کے لیے 6000 روپے کے تخمینی اخراجات کے ساتھ نافذ کر رہا ہے۔

ذیلی اسکیم کے چار اجزاء ہیں، یعنی جزو 1- اے: ماہی گیری کے شعبے کو باضابطہ بنانا اور ماہی گیری کے مائیکرو انٹرپرائزز کو حکومت ہند کے ورکنگ کیپٹل فنانسنگ پروگراموں تک رسائی میں سہولت فراہم کرنا۔  جزو 1-بی: آبی زراعت کے بیمہ کو اپنانے میں سہولت، جزو 2: ماہی گیری کے شعبے کی ویلیو چین کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے مائیکرو انٹرپرائزز کی مدد، جزو 3: مچھلی اور ماہی پروڈکٹ کی حفاظت اور کوالٹی ایشورینس سسٹم کو اپنانا اور توسیع، اور جزو 4: پروجیکٹ مینجمنٹ، نگرانی اور رپورٹنگ۔

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ ماہی پروری نے 11.09.2024 کو پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی کے تحت نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (این ایف ڈی پی) کا آغاز کیا۔  این ایف ڈی پی کا مقصد ماہی گیری کے شعبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے کام پر مبنی ڈیجیٹل شناخت اور ڈیٹا بیس کے ذریعے ہندوستانی ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے کو باضابطہ بنانا ہے۔  یہ ادارہ جاتی قرض تک رسائی، ماہی گیری کے کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے، آبی زراعت کے بیمہ کی حوصلہ افزائی، کارکردگی پر مبنی ترغیبات، ماہی گیری کے ٹریس ایبلٹی سسٹم اور تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے ’ون اسٹاپ‘ حل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔  این ایف ڈی پی کے تحت اب تک  20,25,676 ماہی گیروں، مائیکرو انٹرپرائزز، ایف ایف پی اوز اور کمپنیوں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔  ریاست کے لحاظ سے رجسٹریشن کی تفصیلات ضمیمہ I میں فراہم کی گئی ہیں۔

پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی-سہ یوجنا (پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی) مچھلی ورکروں/کاروباری اداروں کے لیے ادارہ جاتی قرض تک رسائی کو آسان بناکر مالی شمولیت کو بڑھانے کے لیے جزو 1 اے کے تحت التزامات پیش کرتی ہے۔  این ایف ڈی پی کے تحت کریڈٹ فیسی لیٹیشن ماڈیول تیار کیا گیا ہے اور اسے لائیو بنایا گیا ہے۔  مستفید این ایف ڈی پی پورٹل پر لاگ ان کر کے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔  آج تک، آندھرا پردیش سے 129 سمیت 4066 لیڈ درخواستیں مستفیدین سے موصول ہوئی ہیں اور انہیں ضروری غور کے لیے پلیٹ فارم پر موجود بینکوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

 

ضمیمہ-I

ہندوستان میں نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت رجسٹریشن کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاست

رجسٹریشن کی کل تعداد

انفرادی تعداد

اداروں کی تعداد

1

جزائر انڈمان و نیکوبار

3736

3728

8

2

آندھرا پردیش

225368

224336

1032

3

اروناچل پردیش

1621

1611

10

4

آسام

209935

209518

417

5

بہار

98095

97706

389

6

چنڈی گڑھ

196

195

1

7

چھتیس گڑھ

18644

18485

159

8

دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو

1419

1413

6

9

دہلی

509

490

19

10

گوا

1934

1928

6

11

گجرات

87954

87698

256

12

ہریانہ

7446

7435

11

13

ہماچل پردیش

7728

7692

36

14

جموں و کشمیر

25095

25081

14

15

جھارکھنڈ

25144

24939

205

16

کرناٹک

179146

176762

2384

17

کیرالہ

237135

236863

272

18

لداخ

50

50

0

19

لکشدیپ

2213

2211

2

20

مدھیہ پردیش

65589

65002

587

21

مہاراشٹر

207715

205966

1749

22

منی پور

18414

18280

134

23

میگھالیہ

20220

20185

35

24

میزورم

3148

3138

10

25

ناگالینڈ

5101

5087

14

26

اوڈیشہ

139357

139145

212

27

پڈوچیری

5625

5622

3

28

پنجاب

4070

4065

5

29

راجستھان

4788

4780

8

30

سکم

1778

1774

4

31

تمل ناڈو

109685

109585

100

32

تلنگانہ

110038

109456

582

33

تری پورہ

76408

76307

101

34

اتر پردیش

63541

63264

277

35

اتراکھنڈ

10228

10125

103

36

مغربی بنگال

46603

46526

77

 

کل

2025676

2016448

9228

 

یہ معلومات ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے 18 مارچ 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

***

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8452


(Release ID: 2112521) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi