بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای وی مینوفیکچرنگ یونٹس کا قیام اور صنعتی ترقی

Posted On: 18 MAR 2025 3:25PM by PIB Delhi

حکومت نے ای وی مینوفیکچررز کی مدد کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوا۔  تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  1. ہندوستان میں آٹوموبائل اور آٹو کل پرزوں کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم (پی ایل آئی-آٹو)، حکومت نے 23.09.2021 کو آٹوموبائل اور آٹو کل پرزوں کی صنعت کے لیے اس اسکیم کو منظوری دی، تاکہ 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ جدید آٹوموٹو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کے لیے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکے۔
  2. ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج پر قومی پروگرام کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم: حکومت نے 12.05.2021 کو ملک میں اے سی سی کی تیاری کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی، تاکہ درآمد شدہ بیٹریوں پر انحصار کو کم کیا جاسکے اور ہندوستان کی صاف ستھری توانائی اور برقی نقل و حرکت کی سمت منتقلی میں مدد کے لیے جدید کیمسٹری سیل کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرکے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے۔  اس اسکیم کے تحت، 2 سال کی نشوونما کی مدت کے بعد 5 سال کی مدت کے لیے 50 جی ڈبلیو ایچ (گیگاواٹ آور) کی صلاحیت کے لیے 18,100 کروڑ روپے کا کل بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

یہ معلومات فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8450


(Release ID: 2112495) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi