امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان برائے دہلی

Posted On: 18 MAR 2025 3:34PM by PIB Delhi

قدرتی آفات کے حالات میں بچاؤ، راحت اور بازآبادکاری کے اقدامات کرنے کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت، جہاں بھی ضرورت ہو، شدید نوعیت کی قدرتی آفات اور ریاستی وسائل سے نمٹنے کی صلاحیت سے زیادہ کے معاملات میں لاجسٹک اور مالی مدد فراہم کرکے ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو پورا کرتی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ-2005 کے سیکشن 23 (2) کے مطابق ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی مقامی حکام، ضلعی اتھارٹیز کے ساتھ مشاورت کے بعد اور نیشنل اتھارٹی کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان (پلان) کی تیاری کے لیے ذمہ دار ہے۔ مزید، ایکٹ کے سیکشن 22 (2) (او) کے مطابق ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کو ریاستی سطح کے جوابی منصوبوں کو ترتیب دینے، ان کا جائزہ لینے اور اپ ڈیٹ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

   نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان (این ڈی ایم پی)، جسے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 2016 میں جاری کیا اور 2019 میں مزید نظر ثانی کی، ریاستی حکام کو ان کے ایس ڈی ایم پی کی تیاری میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان (ڈی ڈی ایم پی) تیار کیا ہے، جس میں زلزلہ ایکشن پلان سمیت شہر میں کسی بھی آفت کی صورت میں آفات کی تیاری اور ردعمل کے انتظامات ہیں۔ DDMP https://ddma.delhi.gov.in/ddma/ddma-plan-home پر دستیاب ہے۔

مزید، ڈی ڈی ایم اے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ 17.02.2025 کو دہلی میں 4.0 شدت کے زلزلہ کے پیش نظر، ایک جائزہ میٹنگ  بلائی  گئی ہے۔

محترم لیفٹیننٹ گورنر نے NDMA کے ساتھ 12.03.2025 کو لیا۔ میٹنگ کے ایجنڈا میں دہلی کے خطرے اور خطرات کا اندازہ اور زلزلہ کی تیاری کا منصوبہ شامل تھا۔ این ڈی ایم اے نے زلزلے کی تیاری کے منصوبے کے حوالے سے شرائط پیش کیں۔

جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر دہلی میں کچھ اہم تیاری اور صلاحیت سازی کے اقدامات درج ذیل ہیں:

1. این ڈی ایم اے ان کے خطرے کے پروفائل کے مطابق مختلف خطرات پر ملٹی اسٹیٹ لیول فرضی مشقیں کرنے کے لیے دہلی سمیت ریاستوں کو فعال طور پر سہولت فراہم کر رہا ہے۔

2. این ڈی ایم اے نے دہلی کے لیے مندرجہ ذیل ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز اور موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا ہے:

 

نمبر شمار

تاریخ

آفات کے نام

الف

15، 28اور 30جون 2017

زلزلہ کا منطر

ب

12،27-28 جون 2019

(ملٹی اسٹیٹ موک ڈرل ) زلزلہ

ج

20اگست 2020

زلزلہ کا منطر(ٹیبل ٹاپ ڈرال )

د

22-24مارچ 2023

زلزلہ (ملٹی اسٹیٹ ٹیبل ٹاپ ڈرل)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

3. سترہ فروری 2025 کو دہلی کے حالیہ زلزلہ کے بعد بیداری پیدا کرنے کی جاری سرگرمیوں کے علاوہ این ڈی ایم اے نے درج ذیل کام بھی کیے ہیں:

i) این ڈی ایم اے کا ٹی وی پینل ڈسکشن پروگرام- 'آپ کا سامنا' بالترتیب 2 مارچ 2025 اور 8 مارچ 2025 کو دوردرشن ٹی وی نیٹ ورک کے ذریعے قومی اور علاقائی سطح پر ریکارڈ اور نشر کیا گیا تھا۔

ii ) این ڈی ایم نے مارچ 2025 میں دہلی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ ڈراموں (نکڑ ناٹک) کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

iii ) این ڈی ایم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زلزلہ سے متعلق مختلف اپ ڈیٹس اور تخلیقات پوسٹ کی گئی ہیں۔

یہ بات وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے ایوان زیریں- لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

 *******

ش ح۔ ظ ا

UR No.8427


(Release ID: 2112406) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil