اسٹیل کی وزارت
پی ایل آئی کا نفاذ
Posted On:
18 MAR 2025 2:00PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے اندر ‘اسپیشلٹی اسٹیل’ کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے جولائی 2021 میں اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو ( پی ایل آئی) اسکیم 6,322 کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔ وزارت کی طرف سے اسکیم کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔ خصوصی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کی موجودہ حیثیت درج ذیل ہے:-
|
منتخب کمپنیوں کے ذریعہ اسکیم کی مدت کے دوران عزم
|
دسمبر 2024 تک حقیقی کامیابی31
|
سرمایہ کاری (کروڑ روپے)
|
27,106
|
18,850
|
پیداوار ('000ٹن میں)
|
7,940
|
1258
(928 in FY 24-25)
|
ملازمت (نمبر میں)
|
14,760
|
8,930
|
ترغیبی تقسیم (کروڑ روپے)
|
--
|
48*
|
مالی سال 2024-25 میں تقسیم کا دعویٰ
|
کمپنی کے سائز سے قطع نظر وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:-
- پی ایل آئی اسکیم کے لیے وقف ویب پورٹل کا آغاز اور میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر۔
- کمپنیوں کے ساتھ مسلسل ویبنار کے ذریعہ تبادلہ ٔ خیال جنہوں نے اسکیم میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی۔
***
(ش ح-م ح-ت ا)
U-8421
(Release ID: 2112220)
Visitor Counter : 23