سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: پی ایم دکش اسکیم کا فروغ
Posted On:
18 MAR 2025 2:05PM by PIB Delhi
پی ایم- دکش اسکیم ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے،جس کا آغاز 21-2020 میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے والوں سمیت درج فہرست ذاتوں (ایس سیز)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز)، اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس)، نوٹیفائی نہ کئے گئے افراد، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹیز)، صفائی کرمچاریوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ تربیتی اداروں سے تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ 23-2022 تک، 56.40 فیصد تربیت یافتہ افراد تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے متعلقہ اداروں میں روز گار حاصل کرچکے ہیں۔
محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے تین کارپوریشنز اسکیم کے تحت عمل آوری کرنے والی ایجنسیاں ہیں، جو تربیت یافتہ افراد کی طرف سے رپورٹ کردہ شکایات یا مسائل کو دور کرنے اور تدارک کے اقدامات کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ متعلقہ گروپ میں پی ایم-دکش اسکیم کو فروغ دینے کے لیے، پین انڈیا کی بنیاد پر پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اشتہار جاری کیا جاتا ہے۔ تربیتی ادارے بیداری کیمپوں کا انعقاد کرکے، کلسٹر/کمیونٹیوں تک پہنچ کر اور اسکیم کے بارے میں بیداری پھیلا کر متعلقہ گروپ میں بیداری پھیلاتے ہیں۔
اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، ایک پروجیکٹ اپریزل کمیٹی (پی اے سی) تشکیل دی گئی ہے جو پی ایم-دکش اسکیم کے تحت ان کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے تربیتی اداروں کی تجاویز کی جانچ کرے گی۔ کمیٹی منظوری کے لیے مخصوص پیمانوں کی بنیاد پر تربیتی اداروں کے نام تجویز کرتی ہے۔
ہنر مندی کے معیارات کو پورا کرنے اور معیاری تربیت فراہم کرنے کے لیے، تربیتی اداروں کو اپنے مراکز کو اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) پورٹل کے ساتھ تسلیم شدہ اور منسلک کرنے کی ضرورت ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تربیتی مراکز ہنر مندی کے معیار پر پورا اتریں اور اپنے مراکز کو سمارٹ رول کے طور پر کام کرنے کے لیے درکار بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرائیں ۔ تربیتی پروگرام مکمل ہونے کے بعد، متعلقہ سیکٹر اسکل کونسل (ایس ایس سی) یا جائزے سے متعلق اداروں کے ذریعے تربیت یافتہ افراد کا جائزہ لیا جاتا ہے اور سرٹی فیکیشن کیا جاتا ہے اور تصدیق شدہ تربیت یافتہ افراد کو اجرت پر مبنی روزگار یا خود روزگار کے سلسلے میں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ فی الحال پی ایم – دکش اسکیم کے تحت کوئی تربیتی ادارہ شامل نہیں ہے۔
اسکیم کے تحت، یہ فہرست میں شامل تربیتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصدقہ تربیت یافتہ افراد کو مناسب جگہ روزگار فراہم کرنے کے لیے صنعتوں یا دیگر اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ تربیتی اداروں کو حتمی قسط صرف اس وقت جاری کی جاتی ہے، جب وہ تصدیق شدہ ٹرینیز کی تقرری کی تفصیلات جمع کراتے ہیں۔ تربیت کے بعد، فائدے کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے امیدواروں کو ٹریننگ سپورٹ کے طور پر وظیفہ بھی دیا جاتا ہے، جو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق حاضری کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
************
U.No:8417
ش ح۔اع خ۔ق ر
(Release ID: 2112209)
Visitor Counter : 17