جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ  سوال: جے جے ایم کے تحت نل کے پانی کے کنکشن

Posted On: 17 MAR 2025 4:50PM by PIB Delhi

اگست، 2019 سے، حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم) کو نافذ کر رہی ہے تاکہ آسام سمیت ملک کے ہر دیہی گھرانے کو مناسب مقدار میں، مقررہ معیار کے ساتھ اور باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر پینے کے قابل پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔

ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نل کے کنکشن کی کوریج کی نگرانی کے لیے، اس محکمے نے ایک مضبوط آن لائن جے جے ایم  ڈیش بورڈ تیار کیا ہے جو ریاست اور مرکز کے زیر انتظام، ضلع اور گاؤں کے لحاظ سے پیش رفت کے ساتھ ساتھ دیہی گھروں کو نل کے پانی کی فراہمی کی صورتحال فراہم کرتا ہے۔ ڈیش بورڈ عوامی ڈومین میں دستیاب ہے اور اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx

پانی، ایک ریاستی موضوع ہونے کے ناطے، ان کے گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کے لیے پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  پر عائد ہوتی ہے۔

حکومت ہند نے پورے ملک میں جے جے ایم  کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ سالانہ ایکشن پلان (اے اے پی ) کی بحث اور اسے حتمی شکل دینا، منصوبہ بندی اور عمل آوری کا باقاعدہ جائزہ، صلاحیت کی تعمیر اور علم کے تبادلے کے لیے ورکشاپ، کانفرنسیں، ویبینار، تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے کثیر الشعبہ ٹیم کے فیلڈ وزٹ، وغیرہ شامل ہیں۔ دیہی گھرانوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے گرام پنچایتوں اور وی ڈبلوی ایس سی  کے لیے مارگدرشیکا اور آنگن واڑی مراکز، آشرم شالوں اور اسکولوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی خصوصی مہم کے لیے رہنما خطوط ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، تاکہ جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں آسانی ہو۔

جیسا کہ آسام کی ریاستی حکومت کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، ریاست آسام میں شکایات کے ازالے کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔

یہ معلومات ریاستی وزیر برائے جل شکتی،جناب  وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

ش ح ۔ال

U-8383


(Release ID: 2111996) Visitor Counter : 12


Read this release in: Hindi , English , Bengali , Tamil