وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سودیش درشن اسکیم کے تحت بدھسٹ تھیمیٹک سرکٹ

Posted On: 17 MAR 2025 3:56PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت اپنی مرکزی سیکٹر کی اسکیموں ’سودیش درشن (ایس ڈی)‘  اور ’پلگریمیج ریجوونیشن اینڈ اسپریچوئل، ہیریٹیج آگمنٹیشن ڈرائیو (پی اے آر ایس ایچ اے ڈی - پرشاد)‘ کے ذریعے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو بدھسٹ سیاحت کی ترقی کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔  ’بدھسٹ سرکٹ‘ کی شناخت سودیش درشن اسکیم کے تحت ترقی کے لیے تھیمیٹک سرکٹس میں سے ایک کے طور پر کی گئی ہے۔  بدھسٹ تھیمیٹک سرکٹ کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) محفوظ یادگاروں کے تحفظ اور حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات جیسے بیت الخلاء، پینے کا پانی، پارکنگ، راستے، اشارے، بینچ، ریمپ، وہیل چیئر وغیرہ فراہم کرنے کے لیے کارروائی کرتا ہے۔ سالانہ تحفظ پروگرام کے تحت محفوظ بدھ سائٹس سمیت مختلف یادگاروں پر   عوامی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں بہتر بنانا ایک باقاعدہ سرگرمی ہے۔

پہلی ایشین بدھسٹ سمٹ (اے بی ایس) کا اہتمام وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) نئی دہلی کے تعاون سے کیا تھا، جو اس وزارت کا ایک گرانٹی ادارہ ہے۔  مذکورہ سربراہ اجلاس ایشیائی روحانی روایت اور ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافتی اور مذہبی تعاون پر مبنی تھا۔  پہلی ایشیائی بدھسٹ سمٹ میں 26 ایشیائی ممالک کے 130 غیر ملکی مندوبین، 12 ممالک کے سفارت کاروں اور مہایان اور تھیروادا روایات سے تعلق رکھنے والے 40-40 راہبوں سمیت 650 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔  متبادل سالوں میں ایشین بدھسٹ سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

* * *

ضمیمہ

بدھسٹ تھیمیٹک سرکٹ کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات:

نمبر شمار

ریاست/یو ٹی

سرکٹ

منظوری کا سال

پروجیکٹ کا نام

منظور شدہ رقم (کروڑ روپے میں)

جاری/مجاز رقم

(کروڑ روپے میں)*

1

آندھرا پردیش

بودھشٹ سرکٹ

2017-18

بدھسٹ سرکٹ کی ترقی: شالی ہنڈم - باوی کونڈا-بوجنکونڈا-امراوتی-انوپ

35.24

30.02

2

بہار

بودھشٹ سرکٹ

2016-17

بدھسٹ سرکٹ کی ترقی-بودھ گیا میں کنونشن سینٹر کی تعمیر

95.18

95.18

3

گجرات

بودھشٹ سرکٹ

2017-18

جوناگڑھ-گر سومناتھ-بھروچ-کچھ-بھاو نگر-راجکوٹ-مہسانہ کی ترقی

26.68

22.28

4

مدھیہ پردیش

بودھشٹ سرکٹ

2016-17

سانچی-ستنا-ریوا-مندسور-دھار کی ترقی

74.02

72.75

5

اترپردیش

بودھشٹ سرکٹ

2016-17

سروستی ، کشی نگر اور کپل واستو کی ترقی

87.89

72.56

*  سنٹرل سیکٹر اسکیم کے لیے ٹی ایس اے ماڈل I کے ذریعے سی این اے کے لیے مجاز رقم شامل ہے ۔

 

پرشاد اسکیم کے تحت، ’سکم کے یوکسوم میں چار سرپرست سنتوں (فور پیٹرن سینٹس) میں پلگریمیج فیسی لٹیشن کی ترقی‘ پروجیکٹ کو سال 2020-21 میں 33.32 کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ منظوری دی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کی سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خصوصی امداد (ایس اے ایس سی آئی) اسکیم کے تحت، سیاحت کی وزارت نے عالمی پیمانے پر مشہور سیاحتی مراکز کی ترقی کے لیے آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے تھے۔  رہنما خطوط کے مطابق، 26.11.2024 کو حکومت ہند نے اترپردیش میں ’شراوستی میں انٹیگریٹیڈ بدھسٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ‘ پروجیکٹ کو منظوری دی ہے، جس کی لاگت 80.24 کروڑ روپے  ہے۔

******

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8360


(Release ID: 2111985) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Bengali