وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار سیاحت کا فروغ

Posted On: 17 MAR 2025 3:46PM by PIB Delhi

پائیدار سیاحت اور روایتی آرٹ کی شکلوں سمیت سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ کا کام متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) کی انتظامیہ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔  وزارت مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے پائیدار سیاحت اور روایتی آرٹ فارم سمیت ملک کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دے کر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔

وزارت کی طرف سے تیار کردہ پائیدار سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی میں ماحولیاتی پائیداری اور سماجی و ثقافتی پائیداری دو اہم ستون ہیں۔  اس حکمت عملی کے مطابق، ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں اور سیاحت کے کاروبار کو پائیدار سیاحتی طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ٹریول فار لائف پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

وزارت کی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن  2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر نئی شکل دی گئی ہے، جس کا مقصد سیاحتی اور منزل مقصود پر مبنی نقطہ نظر پر عمل کرتے ہوئے پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی کرنا ہے۔  یہ اسکیم ماحولیاتی پائیداری ، سماجی و ثقافتی پائیداری اور معاشی پائیداری سمیت پائیدار سیاحت کے اصولوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8359


(Release ID: 2111890)
Read this release in: Tamil , English , Hindi