کوئلے کی وزارت
کوئلہ سپلائی اور لاجسٹکس بجلی کی مانگ پوری کریں گے
Posted On:
17 MAR 2025 3:36PM by PIB Delhi
ملک میں کوئلہ وافر مقدار میں موجود ہے۔ حکومت کی توجہ کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافے پر مرتکز ہے تاکہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ملک نے سال 2023-24 میں اعلیٰ ترین کوئلہ پیداوار ملاحظہ کی ہے۔ سال 2023-24 میں کل ہند گھریلو کوئلہ پیداوار 97.826 ملین ٹن کے بقدر تھی، جبکہ سال 2022-23 میں یہ 893.191 ملین ٹن کے بقدر تھی، اور اس طرح تقریباً 11.71 فیصد کے بقدر نمو ظاہر ہوتی ہے۔
جاری سال 2024-25 کے دوران، ملک نے 929.15 ملین ٹن (عارضی) کے بقدر کوئلہ پیدا کیا (فروری 2025 تک) جبکہ گذشتہ برس 2023-24کی اسی مدت کے دوران یہ 881.16 ایم ٹی کے بقدر رہی تھی، جس سے 5.45 فیصد کے بقدر نمو ظاہر ہوتی ہے۔
وزارت بجلی نے مالی سال 2025-26 کے لیے ان کی گھریلو کوئلے کی ضرورت 906.1 ملین ٹن (ایم ٹی) بتائی، جس کے مقابلے میں وزارت کوئلہ (ایم او سی) نے مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کے شعبے کو 906.1 ملین ٹن (ملین ٹن) کے گھریلو کوئلے کی فراہمی کے منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے۔
مرکزی بجلی اتھارٹی(سی ای اے) کے مطابق، 10.03.2025 تک گھریلو کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس میں کوئلے کا ذخیرہ 53.49 ملین ٹن (ایم ٹی) ہے، جو گزشتہ سال 2023-24 کے اسی دن میں 44.51 ملین ٹن کے مقابلے میں 20.2 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ہے۔ موجودہ کوئلے کا ذخیرہ 85فیصد پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف ) پر تقریباً 20 دنوں کے لیے کافی ہے۔
پاور پلانٹس کو کوئلے کی فراہمی ایک مسلسل عمل ہے۔ کوئلے کی سپلائی کی مسلسل نگرانی کوئلہ کمپنیوں کے ذریعہ کی جاتی ہے اور ایک بین وزارتی ذیلی گروپ کے ذریعہ بھی جس میں وزارت بجلی، وزارت کوئلہ، وزارت ریلوے، مرکزی بجلی اتھارٹی (سی ای اے)، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) کے نمائندے شامل ہوتے ہیں جو بجلی کی فراہمی کے مختلف آپریشنل پلان کے لیے باقاعدگی سے میٹنگ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ، بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) بھی تشکیل دی گئی ہے جو چیئرمین، ریلوے بورڈ؛ سکریٹری، وزارت کوئلہ؛ سکریٹری، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور سکریٹری، بجلی کی وزارت پر مشتمل ہے، اور اس کا مقصد کوئلہ سپلائی اور بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری اور سی ای اے کے چیئرپرسن کو آئی ایم سی کی جانب سے ضرورت کے حساب سے خصوصی مدعوئین کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8364
(Release ID: 2111877)
Visitor Counter : 12