شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ڈیٹا انفارمیٹکس اینڈ انوویشن ڈویژن اور آئی ٹی دہلی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخظ
Posted On:
17 MAR 2025 3:12PM by PIB Delhi
یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی کہ وزارت کی صلاحیتوں کی ترقی کی اسکیم کے ڈیٹا انوویشن لیب کے اجزاء کے تحت، تعلیمی اداروں اور پریکٹیشنرز کے درمیان رابطہ قائم کرتے ہوئے، اختراعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کا تصور کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس شراکت داری سے سرکاری اعدادوشمار میں حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے علمی مہارت کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔
اندرا پرستھ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، دہلی کے علاوہ آئی آئی ایم ناگپور، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی آئی ٹی وڈودرا، آئی آئی ٹی گاندھی نگر اور مہاراجہ اگرسین یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ ایک جاری عمل ہے اور جب تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو حتمی شکل دی جاتی ہے تو مفاہمت نامے پر دستخط کیے جاتے ہیں۔
*****
(ش ب-م ح-ت ع)
U-8353
(Release ID: 2111795)
Visitor Counter : 18