وزارات ثقافت
آئی جی این سی اے اپنا 38 واں یوم تاسیس تین روزہ ثقافتی تقریب کے ساتھ منائے گا
Posted On:
17 MAR 2025 2:04PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت کے تحت اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) 17 ، 18 اور 19 مارچ 2025 کو سامویٹ آڈیٹوریم ، آئی جی این سی اے ، نئی دہلی میں ایک پرجوش ثقافتی نمائش کے ساتھ اپنا 38 واں یوم تاسیس منانےجا رہاہے ۔ یہ تین روزہ تقریب معروف فنکاروں کی پرپیش کش پرمشتمل ہوگا، جو ہندوستان کی فنون اور ثقافت کی وراثت کی دولت کو ظاہر کریں گے۔
اس تقریب میں پدم وبھوشن ڈاکٹر سونل مان سنگھ ، سابق رکن پارلیمنٹ ، راجیہ سبھا اور ٹرسٹی ، آئی جی این سی اے ؛ پدم بھوشن شری رام بہادر رائے ، صدر ، آئی جی این سی اے ؛ اور پدم وبھوشن ڈاکٹر پدم سبرامنیم ، ٹرسٹی ، آئی جی این سی اےسمیت ممتاز شخصیات اور ممتاز ثقافتی ہستیاں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ پدم شری ڈاکٹر دیا پرکاش سنہا ، ٹرسٹی ، آئی جی این سی اے ؛ پدم شری ڈاکٹر بھرت گپت ، ماہرین تعلیم اور معروف موسیقار ، ٹرسٹی ، آئی جی این سی اے ؛ اور ڈاکٹر سچدانند جوشی ، ممبر سکریٹری ، آئی جی این سی اے شرکت کریں گے ۔
17 مارچ 2025 کو شام 6:00 بجے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس(آئی جی این سی اے)سنٹر فار کلچرل اسٹیڈیز اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ مل کر حویلی سنگیت پر ایک سمپوزیم پیش کرے گا۔ یہ سیشن آچاریہ شری رانچھو دلال جی گوسوامی کی قیادت میں ہوگا، جو ایک مشہور موسیقار اور حویلی سنگیت کے ماہر ہیں۔ اس سیشن میں حویلی سنگیت کی تاریخی گہرائی، مذہبی اہمیت اور ہندوستانی کلاسیکی موسیقی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
18 مارچ کی شام کا آغاز شام 6:00 بجے ‘آدی اننت’ سے ہوگا ، جو کلاری پایٹو اور چھاؤ کو ملا کر ایک ہندوستانی عصررقص کی پیشکش ہے ، جسے سنگیت شرماکی تخلیق ، ہدایت کاری اور کوریوگرافی کے تحت انویشنا گروپ نے پیش کیا ہے ۔شام 7؍بجے مشہور ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ رونکینی گپتااسٹیج پر ایک پرجوش پرفارمنس دیں گی۔
19 مارچ کو تقریبات ہندوستانی لوک روایات کی ایک شام کے ساتھ جاری رہیں گی ۔ شام6:00 بجےنامور بھجن، لوک اور مانڈ گلوکارہ پدم شری بیگم بٹول اپنی پیشکش سے سامعین کو مسحور کریں گی ۔ اس کے بعد ویر نرتیہ اور اتراکھنڈ کے دیگر لوک رقص ہوں گے ، جو سبھاش دیوراڈی اور گروپ کے ذریعہ شام 7.00؍بجے پیش کیے جائیں گے ۔
آئی جی این سی اے آپ کو اس اہم جشن کا حصہ بننے اور ہندوستان کے متنوع ثقافتی تاثرات کی خوشی میں حصہ لینے کے لیے تہہ دل سے مدعو کرتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں: -
**********
ش ح۔ م ع ن-م ذ
Urdu No. 8348
(Release ID: 2111760)
Visitor Counter : 15