وزارت دفاع
آئی این ایس امپھال نے قومی دن کی تقریبات کے لیے پورٹ لوئس کا دورہ مکمل کر لیا
Posted On:
15 MAR 2025 7:04PM by PIB Delhi
آئی این ایس امپھال نے اپنے پورٹ لوئس کے دورے کو مکمل کر لیا اور وہ 14 مارچ 2025 کو ماریشس سے روانہ ہو گئی۔ یہ جہاز 57ویں ماریشس قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھا، جہاں اس نے ہندوستان کی نمائندگی ایک مارچنگ دستے ، بھارتی بحریہ کے بینڈ، اور دو ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کی فلائی پاسٹ کے ساتھ کی۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس شاندار پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔
پورٹ وزٹ کے دوران، جہاز نے کئی پیشہ ورانہ ملاقاتیں، ثقافتی سرگرمیاں، کھیلوں کے مقابلے اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز منعقد کیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
بحری جہاز پر ماریشس نیشنل کوسٹ گارڈ (این سی جی) کے اہلکاروں کے لیے مختلف تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں بندرگاہ اور سمندری نگرانی، وی بی ایس ایس (وزٹ، بورڈ، سرچ اور ضبطی)، فورس پروٹیکشن، بحری جہاز سے ہیلی کاپٹر آپریشنز، آگ بجھانے اور نقصان پر قابو پانے کے عملی پہلو شامل تھے۔
جہاز کے عملے نے گیاسنگھ آشرم میں بزرگ شہریوں کے لیے ایک طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔
12 مارچ کو ماریشس قومی دن کے موقع پر جہاز عوام کے لیے کھولا گیا، جس میں 1,300 سے زائد مشاہدین نے شرکت کی۔
جہاز کے عملے نے پورٹ لوئس میں کلیدی سیکیورٹی اداروں، بشمول ماریشس پولیس اور این سی جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن کمل کے چودھری نے ماریشس حکومت اور ماریشس پولیس فورس (ایم پی ایف) کے اعلیٰ عہدیداروں اور اہم شخصیات سے ملاقات کی۔
جہاز نے بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر ایک ڈیک ریسیپشن کی میزبانی کی، جس میں ماریشس کے سینئر وزراء، حکام اور مقامی سفارتی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔
پورٹ لوئس سے روانگی کے بعد، آئی این ایس امپھال نے ماریشس کوسٹ گارڈ جہاز ’’وِکٹری‘‘ کے ساتھ ایک دوطرفہ پسیج مشق اور مشترکہ خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) نگرانی انجام دی، تاکہ بھارتی بحریہ اور ماریشس نیشنل کوسٹ گارڈ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
آئی این ایس امپھال کی اس اہم تعیناتی نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت بخشی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک تیز رفتار ’پہلا جواب دہندہ‘اور ’پسندیدہ سیکیورٹی پارٹنر‘کے طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
(6)MUZ3.jpeg)
(7)P2OV.jpeg)
(4)9GLV.jpeg)
XW4B.jpeg)
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8325
(Release ID: 2111543)
Visitor Counter : 14