کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تاریخ 13مارچ 2025 کو ممبئی میں فارما میڈ ٹیک سیکٹر (پی آر آئی پی ) اسکیم میں تحقیق اور اختراع کے فروغ پر صنعتی مکالمہ کا اہتمام

Posted On: 13 MAR 2025 4:50PM by PIB Delhi

فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ، حکومت ہند نے ممبئی میں فارما میڈ ٹیک سیکٹر (پی آر آئی پی ) اسکیم میں تحقیق اور اختراع کے فروغ پر ایک صنعتی مکالمے کا اہتمام کیا۔ اس تقریب نے صنعت کے رہنماؤں، انجمنوں اور انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر )، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس ٓئی آر) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر  کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا تاکہ صنعت اور تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے، تعاون کو فروغ دینے اور طبی اور تجارتی حل کو تیز کرنے کے لیے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھانے پر بات چیت کی جا سکے۔

پی آر آئی پی اسکیم کی تفصیلات کے علاوہ، دیگر حکومتی اقدامات جوس شعبے میں تحقیقی اختراع کو فروغ دیتے ہیں اور ان کو فعال کرتے ہیں، جیسے کہ ٓئی سی ایم آر کے پیشنٹ مترا،میڈ ٹک مترا ،اور انٹینٹ  پروگرام جو پیٹنٹ فائل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اختراعی سفر اور کلینیکل ٹرائلز میں سہولت فراہم کرتے ہیں اور سی ایس آئی آر کے انوویشن کمپلیکس کو ممبئی میں تحقیقی کام کے لیے کام کرنے والے تحقیقی ادارے اور کام کے لیے دکھایا گیا تھا۔

ڈاکٹر شرویل پٹیل نائب صدر، انڈین فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن (آئی پی اے) نے صنعت سے چلنے والی اختراع کی اہمیت، ریگولیٹری سپورٹ کی ضرورت اور ابھرتی ہوئی فارماسیوٹیکل ٹیکنالوجیز میں بڑھی ہوئی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی اور پی آر آئی پی اسکیم کو سامنے لانے میں حکومت ہند کی کوششوں کی تعریف کی۔

مسٹر انل متائی ڈائرکٹر جنرل، آرگنائزیشن آف فارماسیوٹیکل پروڈیوسرز آف انڈیانے تحقیق اور ترقی میں صنعت کی شرکت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ایک سازگار پالیسی ماحول کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

جناب  بھرت شاہ قومی صدر، انڈین ڈرگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے تحقیق کی قیادت میں ترقی کی حکمت عملیوں کو اپنانے میں ایم ایس ایم ایز  کے لیے چیلنجوں اور مواقع پر روشنی ڈالی اور پی آر پی آئی  اسکیم کے ذریعے جدت طرازی کے لیے حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

جناب  ویرال گاندھی نائب صدر، ایسوسی ایشن آف ڈائیگنوسٹک مینوفیکچررز انڈیانے تشخیصی ٹیکنالوجیز کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور پوائنٹ آف کیئر تشخیصی اختراعات میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے ہندوستان کی صلاحیت کے بارے میں بات کی، جو ہندوستان کو صحت کی دیکھ بھال کے جدید حلوں میں مستقبل کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EC-1M1UG.jpg

دواسازی کے محکمے کے سکریٹری جناب امیت اگروال نے دواسازی اور طبی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی عالمی قیادت کے بنیادی ستون کے طور پر مستقبل کی مصنوعات کی اہمیت اور سستی صحت کی دیکھ بھال کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈیٹا سے چلنے والی مارکیٹیں فارما میڈ ٹیک اینڈ آر ڈی  کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ایک تبدیلی کا کردار ادا کریں گی اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان، اپنے انتہائی متنوع جین پول کے ساتھ اور دنیا کی آبادی کے چھٹے حصے کے طور پر، ذاتی نوعیت کی اور درست ادویات تیار کرنے میں ایک منفرد تقابلی فائدہ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آر آئی پی اسکیم کل کے صحت کے چیلنجوں کے لیے تحقیق اور اختراع کو فعال کرنے پر مرکوز ہے، جس کا مقصد جدید، کم لاگت، اور سستی صحت کی دیکھ بھال کے حل کی حمایت کرنا ہے جو ملکی اور عالمی صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EC-2SC90.jpg

بریک آؤٹ سیشنز میں، صنعت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تحقیق اور اختراع کے مواقع، ابھرتے ہوئے آر اینڈ ڈی  رجحانات، صنعت-تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں کے بارے میں گہرائی سے تاثرات دیا۔ ریگولیٹری راستوں کو ہموار کرنے، فنڈنگ ​​کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور شعبے کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جدید تحقیقی اقدامات کو بڑھانے کے حوالے سے مفید تجاویز پیش کی گئیں۔

صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے تاثرات اور پراجیکٹ کی تفصیلات کو ایکسپریشن آف انٹرسٹکے ذریعے جمع کرائیں جو فارماسیوٹیکلز کی ویب سائٹ پر ہوسٹ کی گئی ہے، جو کہ 7 اپریل 2025 تک کھلی رہے گی۔ یہ عمل پی آر آئی پی  اسکیم کے نفاذ کی حکمت عملی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ صنعت کی ضرورت کے مطابق ہو اور شعبہ کی ترقی کو آگے بڑھائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EC-3ZVQH.jpg

ممبئی میں انڈسٹری ڈائیلاگ ایک مثبت پیغام کے ساتھ  اختتام پذیر ہوا، جس میں شرکاء نے فارمامیڈ ٹیک سیکٹر میں باہمی تعاون اور جدت پر مبنی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ش ح ۔ ال

U-8298

 


(Release ID: 2111433) Visitor Counter : 33
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi