امور داخلہ کی وزارت
غیر قانونی ہجرت اور بارڈر سیکیورٹی کے مسئلہ کا حل
Posted On:
12 MAR 2025 4:17PM by PIB Delhi
یکم جنوری 2024 سے 31جنوری 2025 تک ہند-بنگلہ دیش سرحد پر بنگلہ دیشی شہریوںکی گرفتار ی کی ماہ وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:-
S/N
|
Month
|
Apprehension (in Nos)
|
-
|
Jan 2024
|
138
|
-
|
Feb 2024
|
124
|
-
|
March 2024
|
118
|
-
|
April 2024
|
91
|
-
|
May 2024
|
32
|
-
|
June 2024
|
247
|
-
|
July 2024
|
267
|
-
|
Aug 2024
|
214
|
-
|
Sept 2024
|
300
|
-
|
Oct 2024
|
331
|
-
|
Nov 2024
|
310
|
-
|
Dec 2024
|
253
|
-
|
Jan 2025
|
176
|
Total
|
2601
|
حکومت نے جدید نگرانی، بہتر افرادی قوت اور تکنیکی انضمام کے ذریعے ہند-بنگلہ دیش سرحدی حفاظت کو مضبوط کیا ہے۔ ان اقدامات میں ہینڈ ہیلڈ تھرمل امیجر(ایچ ایچ ٹی آئی)، نائٹ ویژن ڈیوائس (این وی ڈی)،یوے ویز،سی سی ٹی وی ،پی ٹی زیڈکیمرے،آئی آر سینسر، اور دھوبری (آسام) میں جامع مربوط بارڈر مینجمنٹ سسٹم پائلٹ جیسے نگرانی کے آلات شامل ہیں۔ آپریشنل طور پر سرحد پر مسلسل گشت، ناکے، مشاہداتی چوکیاں اور مقامی پولیس اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ سرحدی علاقوں کی روشنی فلڈ لائٹس اور سولر لائٹس کے ذریعے کی جاتی ہے، جب کہ دریا کے علاقوں کو کشتیوں اور تیرتی بی او پیز سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ انٹیلی جنس نیٹ ورکس کو ٹاؤٹس کو ٹریک کرنے کے لیے تقویت دی گئی ہے اور حساس علاقوں میں اضافی رکاوٹوں کے ساتھ باڑ لگانے کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ مقامی میٹنگوں کے ذریعے کمیونٹی کی شمولیت، ڈاگ سکواڈز کی تعیناتی، گاڑیوں کی وسیع گشت اوربی ایس ایف 15 کی زیر قیادت انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹس سیکورٹی کی کوششوں کو مزید تقویت دیتے ہیں۔
بارڈر سیکورٹی فورس جوائنٹ انڈیا-بنگلہ دیش گائیڈلائنز1975 کے مطابق مختلف سطحوں پر بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ساتھ بات چیت کرتی ہے۔ مزید برآں، بی ایس ایف اور بی جی بی کے درمیان 2011 میں دستخط شدہ ایک مربوط بارڈر مینجمنٹ پلان (سی بی ایم پی) بی ایس ایف-بی جی بی نوڈل افسروں کی میٹنگ کے لیے موجود ہے۔
بی ایس ایف کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جیسے مشاہداتی چوکیوں کا قیام؛ اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ، سرحد پر باڑ لگانے اور بارڈر فلڈ لائٹنگ کی تعمیر، دریا کے علاقے پر تسلط کے لیے آبی دستکاریوں؍کشتیوں اور تیرتی بارڈر آؤٹ پوسٹس ( بی او پی) کا استعمال؛ ہینڈ جیسے جدید تکنیکی آلات کی تعیناتی شامل ہیں۔
ہیلڈ تھرمل امیجر ، نائٹ ویژن ڈیوائس، ٹوئن ٹیلی سکوپ، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں (یو اے وی)، انٹیلی جنس سیٹ اپ کو اپ گریڈ کرنا اور ریاستی حکومتوں؍ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ بہتر تال میل۔
یہ بات وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 8214
(Release ID: 2110979)
Visitor Counter : 14