سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: ہب اینڈ اسپوک اسکیم
Posted On:
12 MAR 2025 3:35PM by PIB Delhi
انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف)، حکومت ہند کے ایک قانونی ادارے نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کا نام ہے تیز رفتار اختراع اور تحقیق کے لیے شراکتیں (پی اے آئی آر)' جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی تحقیقی صلاحیت کو بڑھانا ہے جہاں تحقیق ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن جو ،'ہب اینڈ اسپوک' لائحہء عمل میں ایک اعلیٰ ترین تحقیقی ادارے کے ذریعہ بہترین رہنمائی کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ۔ پی اے آئی آر پروگرام کے مقاصد میں شامل ہیں؛ خاطر خواہ اثرات اور نتائج کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مسابقتی تحقیق کی حمایت؛ مختلف اداروں کے درمیان کامیاب اور نتیجہ خیز باہمی تعاون کے نیٹ ورک کو فروغ دینا؛ اور اداروں کی ترقی کو آگے بڑھانا (i) جدید تحقیقی بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو بڑھانا اور تیار کرنا، (ii) تحقیق کے معیار کو بڑھانا اور (iii) بہترین طریقوں اور تحقیقی ثقافت کو فروغ دینا۔
پی اے آئی آر پروگرام کے لیے پانچ سال کے دوران 1500 کروڑ روپے تک کی مالی معاونت مختص کی گئی ہے، جس میں ہر منتخب پی اے آئی آر نیٹ ورک کو زیادہ سے زیادہ 100 کروڑ روپے تک کی فنڈنگ فراہم کی جائے گی، جس میں 30فیصد فنڈز ہب کے لیے اور 70فیصد فنڈز اسپوک اداروں کے لیے ہوں گے۔ یہ مانا گیا ہے کہ ہبز اپنے منتخب اسپوک اداروں کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنے والی، مؤثر تحقیقاتی تجاویز تیار کریں گے جن کے ممکنہ طور پر مخصوص موضوعات میں اہم نتائج برآمد ہوں گے۔ متحرک پی اے آئی آر نیٹ ورک، ہر ایک ہب اور متعدد اسپوک اداروں پر مشتمل ہوگا، جس میں مختلف شعبوں میں شاندار تحقیق کرنے والے کئی محکموں کے اساتذہ شامل ہوں گے، اور ایک مشترکہ معاون ماحول میں کام کریں گے۔ یہ نیٹ ورک ہمارے ماہرین کے لیے مختلف علوم کے شعبوں میں تحقیق اور اختراعات میں فائدہ مند ثابت ہوں گے اور ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :8220 )
(Release ID: 2110952)
Visitor Counter : 11