سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: وگیان دھارا سکیم کے بارے میں بیداری

Posted On: 12 MAR 2025 3:37PM by PIB Delhi

وگیان دھار اسکیم 16.01.2025 سے نافذ ہوئی جب تین ذیلی  اسکیموں کو ضم کیا گیا، یہ اسکیمیں ہیں (1) سائنس اور ٹیکنالوجی اداروں اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی، (2) تحقیق اور ترقی، اور (3) اختراع و  سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور تعیناتی (ڈی ایس ٹی) ۔ وزارت نے وگیان دھارا اسکیم کے بارے میں تعلیمی اداروں، تحقیقاتی تنظیموں اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی فعّال اقدامات کیے ہیں۔ اسکیم کی مناسب میڈیا کوریج پرنٹ، سوشل اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کی گئی۔ اس اسکیم کے تحت مختلف پروگرامز کی تفصیلات سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے عوامی سطح پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزارت کے عہدیداروں نے بھی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر کے وگیان دھارا  کے مختلف پروگرامز/اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

 وزارت اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے مستفیدین کی تعداد کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق، اب تک 57,869 افراد نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ان مستفیدین میں نوجوان طلباء شامل ہیں جو عمر کے لحاظ سے 10-15 سال کے ہیں اور کلاس VI سے X تک پڑھائی کر رہے ہیں اور جو انسپائر-مانک (ملین مائنڈز آگمینٹنگ نیشنل ایسپیریشن اینڈ نالج) اسکیم کے تحت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد نوجوان طلباء کو سائنس کی تعلیم حاصل کرنے اور تحقیق کے مستقبل کی طرف راغب کرنا ہے، اور ان میں تخلیقی سوچ کو فروغ دینا اور ان میں اختراع کی روایت کو بڑھاوا دینا ہے۔

وگیان دھارا اسکیم ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے اور اسے پورے ہندوستان کی سطح پر لاگو کیا جا رہا ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر اب تک مختص اور استعمال شدہ بجٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

سال

مختص (کروڑ روپے میں)

10.03.2025 تک استعمال کیا گیا (کروڑ روپے میں)

2024-25

330.75

89.10

2025-26

1425.00

-

 ریاست تلنگانہ میں کل 4002 استفادہ کنندگان نے اس اسکیم سے استفادہ کیا ہے اور  10.03.2025 تک 3.3 کروڑ استعمال کئے جا چکے ہیں۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :8219 )

 


(Release ID: 2110950) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi