مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فعال ڈاک خانے

Posted On: 12 MAR 2025 1:40PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں 1,64,987 ڈاک خانے (ہیڈ پوسٹ آفس ، سب پوسٹ آفس اور برانچ پوسٹ آفس) کام کر رہے ہیں ، جن میں سے 15,823 ڈاک خانے شہری علاقوں میں اور 1,49,164 ڈاک خانے دیہی علاقوں میں فعال ہیں ۔

ملک کے تمام محکمہ جاتی ڈاک خانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماڈرنائزیشن پروجیکٹ کے تحت کمپیوٹرائز اور نیٹ ورک  سے جوڑا گیا ہے ۔ آئی ٹی 2.0 کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں کام کرنے والے برانچ پوسٹ آفس کو آن لائن پوسٹل ، مالیاتی اور بیمہ لین دین کے لیے موبائل آلات فراہم کیے گئے ہیں ۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے تحت 1,63,939 ڈاک خانوں کو بینکنگ اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا گیا ہے ۔

ملک بھر میں بشمول قبائلی اور پہاڑی علاقوں میں پوسٹ آفس قائم کیے گئے ہیں تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کی خدمت کی جا سکے۔ قبائلی اور پہاڑی علاقوں میں موجود ہر پوسٹ آفس کو اپ گریڈ شدہ بینڈودھ کے ذریعے مختلف ذرائع جیس وی پی این او بی بی، ایم پی ایل ایس، وی ایس اے ٹی، آر ایف؍ وائر لیس وغیرہ کے ذریعے مربوط کیا گیا ہے تاکہ قابل اعتماد ڈاک خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام پوسٹ آفس کمپیوٹرائزڈ کیے گئے ہیں اور یہ ڈاک، مالیاتی اور انشورنس خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر شہری کے لیے اہم خدمات جیسے آئی پی پی بی، پاسپورٹ سیوا، آدھار خدمات، ڈاک نیریات سینٹر وغیرہ بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ پوسٹل روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے تاکہ پارسل کی محفوظ اور بروقت ترسیل کو تیز بنایاجا سکے۔  اس کے علاوہ ڈاک اور پارسل کی خدمات کو زیادہ مسابقتی بنانے کے لیے آن لائن ٹریک اور ٹریس کی سہولت، سیلف بکنگ کیوسک، ڈیلیوری کی معلومات کا حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ اور کیش آن ڈلیوری کی سہولت پوسٹ آفس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

**********

ش ح۔ م ع ن-ت ع

Urdu No. 8193

 


(Release ID: 2110792) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Bengali