امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم اسکالرشپ اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے افراد

Posted On: 11 MAR 2025 5:51PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم (پی ایم ایس ایس) کے تحت 2006-07 میں شروع ہونے سے لے کر24-2023 تک سی اے پی ایف اور ریاستی پولیس اہلکاروں کے وارڈز اور بیواؤں کے لیے کل 49,189 وظائف تقسیم کیے گئے ہیں۔ تعلیمی سال 25-2024 کے لیے پی ایم ایس ایس کی میرٹ لسٹ مارچ 2025 کے بعد تیار کی جائے گی۔ کل منظور شدہ رقم میں سے  1,39,96,72,276 (روپے ایک سو انتیس کروڑ، چھیانوے لاکھ، 72 ہزار، دو سو ستر)۔ 24-2023تک  1,39,94,16,750 روپے (ایک سو انتیس کروڑ، چورانوے لاکھ، سولہ ہزار، سات سو پچاس) تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم نے مالی مدد فراہم کرکے اپنے مستفید ہونے والوں کے تعلیمی اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے معیاری تعلیم تک رسائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں کم ہوتی ہیں اور طلباء کو اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے، تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے اور خود اعتمادی میں اضافہ کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ 20-2019 سے، اس اسکیم کو ریاستی پولیس اہلکاروں کے وارڈوں کا احاطہ کرنے کے لیے بڑھایا گیا ہے جنہوں نے نکسل یا دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جانیں گنوائیں۔

ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق حکومت نے وقتاً فوقتاً اسکالرشپ کی رقم میں اضافہ کیا ہے۔

 

تعلیمی سال۔

رقم

لڑکیوں کے لئے

لڑکوں کے لئے

2006-07 to 2011-12

₹ 1,500/- per month.

₹ 1,250/- per month.

2012-13 to 2018-19

₹ 2,250/- per month.

₹ 2,000/- per month.

2019-20 onwards

₹ 3,000/- per month.

₹ 2,500/- per month.

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م ۔ن  م۔

U- 8143

                    


(Release ID: 2110496) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil