اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر اینڈ ڈی پروجیکٹس

Posted On: 11 MAR 2025 4:14PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت لوہے اور اسٹیل کے شعبے میں تحقیق کرنے کے لیے ملک کے نامور تعلیمی اداروں، تحقیقی لیبارٹریوں اور اسٹیل کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ’آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں آر اینڈ ڈی کو فروغ‘ کے نام سے ایک آر اینڈ ڈی اسکیم چلا رہی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز یعنی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی اسٹیل کمپنیوں، سی ایس آئی آر لیبارٹریز اور تعلیمی اداروں کی باہمی تحقیق کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت شامل تحقیق کے اہم شعبوں/ترجیحی شعبوں میں اسٹیل کے شعبے کو درپیش عام مسائل جیسے کہ کارکردگی، معیار اور پیداواری صلاحیت میں بہتری، فضلہ کے استعمال، توانائی کی کارکردگی میں بہتری، جی ایچ جی کے اخراج میں کمی، قدرتی وسائل کی فائدہ مند پروسیسنگ وغیرہ جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے جدید عمل اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے تحقیق شامل ہے۔

اسٹیل کی وزارت کی آر اینڈ ڈی اسکیم کے تحت 11 آر اینڈ ڈی پروجیکٹس ہیں جن کا مقصد اسٹیل انڈسٹری کے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنا ہے۔ ان آر اینڈ ڈی منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

وزارت اسٹیل کی آر اینڈ ڈی اسکیم کے تحت آر اینڈ ڈی پروجیکٹس کی تفصیلات جس کا مقصد اسٹیل انڈسٹری کے کاربن فو پرنٹ کو کم کرنا ہے۔

 

نمبر شمار

پروجیکت کا نام

نافذ کرنے والی کمپنی

1

گیس پر مبنی ڈی آر آئی اور ہائیڈروجن پر مبنی ڈی آر آئی کے پگھلنے اور ریفائننگ سلوک

آئی آئی ٹی بامبے

2

کاربن مونو آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کے ساتھ آئرن آکسائیڈ کی کمی کے دوران کنٹرول پر ایک تقابلی مطالعہ - لوہے اور اسٹیل کی تیاری کے ڈی کاربنائزیشن پر

آئی آئی ٹی بامبے

3

ہائیڈروجن پر مبنی ڈی آر آئی کی پیداوار کے لیے پروسیس سمولیشن کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن اور آپریٹنگ پیرامیٹرز کا اندازہ: (1) ایک مسلسل عمودی شافٹ ری ایکٹر (2) ایک عمودی بیچ ری ایکٹر

آئی آئی ٹی بامبے اور آئی آئی ٹی بھونیشور

4

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے تخفیف کے لیے روٹری بھٹہ ڈی آر آئی کی تیاری میں کوئلے کے بائیو ماس کے مرکب کی بطور ریڈکٹنٹ اور ایندھن کی تحقیقات

آئی آئی ٹی حیدرآباد

5

ڈی آر آئی شافٹ ری ایکٹر کی ڈی 3 ملٹی فزکس ماڈلنگ کے ساتھ مختلف ہائیڈروجن اور کاربن مونو آکسائیڈ تناسب کے ساتھ ڈی آر آئی کی پیداوار کے عمل کے پیرامیٹرز کو بہتر بنانے کے لیے ایک لیبارٹری/پائلٹ سکیل سیٹ اپ کیا گیا تھا۔

آئی آئی ٹی کھڑگپور

6

ہائیڈروجن کو ریڈکٹنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روٹری بھٹے میں ڈی آر آئی کے عمل کی ڈیکاربونائزیشن

آئی آئی ٹی ڑوڑکی

7

ایک پائیدار، توانائی کی بچت اور ماڈیولر CO2 کیپچر اور منرلائزیشن ٹیکنالوجی کو ڈیزائن کرنا

آئی آئی ٹی بامبے

8

سادہ الیکٹروکیٹلیٹک CO2 سے CO کی تبدیلی کی ٹیکنالوجی تیار کرنا

آئی آئی ٹی بامبے

9

CO2 کا CO2 میں بڑے پیمانے پر الیکٹروکیٹلیٹک تبدیلی اور اس کی مزید قدر

آئی آئی ٹی بامبے

10

آئرن بنانے کے عمل میں CO2 فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے بلاسٹ فرنس ٹاپ گیس کے استعمال کے لیے سالڈ آکسائیڈ الیکٹرولائزر سیل اور شارٹ اسٹیک کو  فروغ

,سی ایس آئی آر سی جی سی آر آئی، کولکاتہ

11

فلو گیس سے CO2، COx اور NOx کا بیک وقت اخراج اور ایندھن اور ویلیو ایڈڈ کھادوں میں ان کی کیٹلیٹک تبدیلی

سی ایس آئی آر، آئی ایم ایم ٹی ، بھونیشور

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج ایوان زیریں -  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

 *******

ش ح۔ ظ ا

UR No.8127


(Release ID: 2110495) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi